محمد اسلم سیٹھ کی عامتہ المسلمین سے صفائی کی اپیل۔


بیدر،21/مئی(نامہ نگار) چٹگوپہ کے ممتاز تاجر جناب محمد اسلم سیٹھ نے اپنے ایک صحافتی بیان میں عامتہ المسلمین سے اپیل کی ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے بعد صفائی کا خصوصی اہتمام کریں اور اوجھڑی، ہڈیاں، خون و دیگر فضلات کو گلیوں، نالیوں اور سڑکوں پر ہرگز نہ پھینکیں۔
انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ اپنے محلہ، گاؤں اور شہر کو صاف ستھرا رکھے تاکہ کسی کو تکلیف نہ ہو اور اسلام کا بہترین پیغام عام ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ قربانی کے فضلات کو بلدیہ کے عملہ کے حوالے کیا جائے یا بلدیہ کے مقررہ مقامات پر یا بلدیہ کی گاڑیوں میں ڈالا جائے۔ عامتہ المسلمین سے خواہش کی گئی کہ عیدالاضحیٰ کے تین دن صفائی اور نظم و ضبط کا خصوصی خیال رکھیں

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔