تاریخ رقم- سعودی عرب انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کی ایگزیکیٹو کمیٹی کا رکن منتخب۔


تاریخ رقم- سعودی عرب انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کی ایگزیکیٹو کمیٹی کا رکن منتخب۔
 
کے این واصف : سعودی عرب نے انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس ( آئی ایف جے) کی ایگزیکٹیو کمیٹی کی رکنیت حاصل کرکے ایک نیا سنگ میل حاصل کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق یہ ایگزیکیٹو کمیٹی آئندہ چار برس کے لیے فیڈریشن کے کام کو لیڈ کرے گی۔
سعودی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین عضوان الاحمری پیرس میں منعقدہ انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کی سینچری ورلڈ کانگریس میں ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔
یاد رہے سعودی میڈیا کی تاریخ میں اس بین الاقوامی میڈیا تنظیم میں یہ پہلی کامیابی ہے۔
148 سے زیادہ ممالک ایگزیکٹیو کمیٹی کی رکنیت کے لیے میدان میں تھے۔ صرف 16 ممالک نے ایگزیکٹیو کمیٹی کی رکنیت حاصل کی، جو مملکت پر بین الاقوامی اعتماد اور میڈیا و جرنلزم کے شعبے میں اس کے بڑھتے ہوئے مقام کی عکاسی ہے۔
 یہ کامیابی سعودی عرب کی بین الاقوامی میڈیا اداروں میں موجودگی کو مزید مضبوط کرتی ہے،عالمی سطح پر صحافت کے شعبے سے متعلق فیصلوں میں زیادہ شرکت کے دروازے کھولتی ہے۔
اس کے ساتھ سعودی میڈیا کے تجربے کو بین الاقوامی پلیٹ فارمز تک منتقل کرنے کے قابل بناتی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔