محمد علی خلیل ناچن کی ایچ ایس سی سائنس امتحان میں شاندار کامیابی !!
پڑگھا بوریولی : (رپورٹ : محمد حسین ساحل) پڑگھا بوریولی یہ وہ قصبہ ہے جہاں اردو انگریزی کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کے بھی ادارے ہیں، ان اداروں میں زیر تعلیم طلباء میں تعلیم کا شوق بدرجہ اتم موجودہے.
حالیہ ایچ ایس سی 𝗫𝗜𝗜 𝗦𝗖𝗜𝗘𝗡𝗖𝗘نتائج 2026 میں محمد علی خلیل ناچن نے 𝗡𝗘𝗪 𝗘𝗥𝗥𝗔 𝗖𝗢𝗟𝗟𝗘𝗚𝗘
𝗕𝗛𝗜𝗪𝗔𝗡𝗗𝗜
سے ٹاپر پوزیشن حاصل کی. جس سے گاؤں اور فمیلی میں خوشی کا ماحول ہے، مختلف سماجی، سیاسی اور ادبی اداروں سے محمد علی خلیل ناچن کو مدعو کر کے اس کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے.
حال ہی میں شیوسینا نے شیوسینا بھون میں محمد علی خلیل ناچن کو مدعو کر کے گلدستہ ، ٹرافی اور شال سے نوازا.
احباب اور رشتہ داروں کے مبارک بادی کے پیغامات بھیجنے کا سلسلہ اب تک جاری ہے.
اللہ سے دعا ہے کہ محمد علی خلیل ناچن کوئی تعلیم سے سر فراز کر کے اس کا مستقبل روشن کرے...
Comments
Post a Comment