تملناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر محمد نعیم الرحمٰن نے آج تمل ناڈو کے اسکولی تعلیم کے وزیر جناب راج موہن سے ملاقات کی۔
چینئی: (محمد رضوان اللہ) تملناڈو اسٹیٹ اردو اکارڈمی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر محمد نعیم الرحمٰن نے آج تمل ناڈو کے اسکولی تعلیم کے وزیر جناب راج موہن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ریاست میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے، طلبہ کو جدید سہولیات فراہم کرنے اور اقلیتی طلبہ کی تعلیمی ترقی سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر نعیم الرحمٰن نے وزیر موصوف کو عوامی مسائل اور بالخصوص تعلیمی میدان میں درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی بہتری، اردو سمیت مادری زبانوں کی تعلیم کے فروغ، اور طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر تعلیم جناب راج موہن نے ڈاکٹر نعیم الرحمٰن کی تجاویز کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت تعلیم کے شعبے کی ترقی اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے سنجیدہ اقدامات جاری رکھے گی۔
اسی دوران ایجوکیشن سیکرٹری ارون رائے سے بھی ملاقات کی
اس ملاقات کو تعلیمی و سماجی حلقوں میں مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
Comments
Post a Comment