سعودی عرب کے کئی علاقوں میں پیر سے جمعے تک بارش کا امکان - عازمین محتاط۔


ریاض ۔ کے این واصف : سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے مملکت کے بیشتر علاقوں میں پیر سے آئندہ جمعے تک بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
قومی مرکز کے ایکس اکاؤنٹ پر بیان میں کہا گیا کہ ’عسیر، مکہ مکرمہ، ریاض، حائل، مدینہ منورہ، تبوک، وغیرہ بارش کی زد میں رہیں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سیلابی صورتحال، ژالہ باری، تیز ہوائیں چلنے اور ساحلی مقامات پر اونچی لہروں کا بھی امکان ہے۔
مرکز نے شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ ویب سائٹ، سوشل میڈیا اور انوا ایپلی کیشن کے ذریعے متوقع موسمی صورتحال کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹس اور انتباہات پر عمل کریں۔
علاوہ ازیں موسمیات کے قومی مرکز نے پیر سے بدھ تک حدود الشمالیہ کے علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔
کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 12 درجہ سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے اعلان کے مطابق دونون مقدس مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ بھی بارش کی زد میں رہین گے۔ ایسے موسم میں حصوصاً عازمین حج کو محتاط رہنا چاہئیے کیونکہ ایسے موسم میں حرمین کے سحن، سڑکیں اور فٹ پاتھ پر پھسلن کا ڈر رہتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔