رنجہول کھینی گورنمنٹ ہائی اسکول میں ایس ایس ایل سی طلباء کو تہنیت، اسکول باغ کا افتتاح۔
بیدر،7 مئی(نامہ نگار) بیدر تعلقہ کے رنجہول کھینی کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں سال 2025-26 کے ایس ایس ایل سی امتحان اول میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تہنیتی تقریب اور اسکول باغ کے افتتاح کا شاندار انعقاد عمل میں آیا۔
بیدر جنوب اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے جناب شلیند
داربلداڑے نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے اور پروگرام کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسکول کے خوبصورت ماحول کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں داخل ہوتے ہی باغ جیسا منظر محسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے آرٹ ٹیچر وشنوکانت ٹھاکر کی خدمات کو سراہا جنہوں نے پرانی دیواروں کو نئی زندگی بخشی، جبکہ ہیڈ ماسٹر منجوناتھ این آر کی محنت کی بھی بھرپور تعریف کی جنہوں نے اسکول کو دلکش ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محنت، نظم و ضبط اور واضح مقصد کے ساتھ مسلسل کوشش کی جائے تو بڑی کامیابیاں حاصل کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے طلباء کو مستقبل کے اہداف متعین کرنے اور ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھنے کا مشورہ دیا۔ ساتھ ہی اسکول کو درکار بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے مخلصانہ تعاون کا یقین دلایا۔
تقریب میں ایس ایس ایل سی امتحانات میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے طلباء کی تہنیت پیش کرتے ہوئے انہیں اعزازات سے نوازا گیا۔ مقررین نے کہا کہ طلباء کی کامیابی میں اساتذہ کی محنت اور والدین کے تعاون کا اہم کردار رہا ہے۔
اس موقع پر اسکول کی خوبصورتی اور باغ کی تعمیر میں تعاون کرنے والے مخیر حضرات، سابق طلباء اور گاؤں کے معزز افراد کی بھی تہنیت کی گئی۔ مقررین نے کہا کہ ان کے تعاون سے اسکول کا ماحول مزید خوبصورت اور طلباء کے لیے تعلیمی اعتبار سے سازگار بنا ہے۔
ہیڈ ماسٹر منجوناتھ N.R. نے کہا کہ اسکول کی کامیابی اساتذہ کی مخلصانہ خدمات اور والدین کے تعاون کا نتیجہ ہے اور آئندہ برسوں میں مزید بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے پوری لگن سے کام جاری رکھا جائے گا۔
فیلڈ ایجوکیشن آفیسر مدار خان نے اپنے خطاب میں اساتذہ کی کمی کے باوجود شاندار نتائج پر اسکول کی ستائش کی اور مستقبل میں بھی اسی جذبہ کے ساتھ کام جاری رکھنے کی تلقین کی۔
پروگرام میں پی ایم پوشن ابھیان کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر ذاکر حسین، ڈائیٹ لکچررس سنتوش پجاری، گیتا گڈی، ایس ڈی ایم سی صدر و اراکین، اساتذہ، والدین، سابق طلباء اور گاؤں والوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ستیہ نارائنا اور ریکھا نے نظامت کے فرائض انجام دیے، وشنوکانت ٹھاکر نے استقبال کیا جبکہ سچن نے اظہارِ تشکر پیش
Comments
Post a Comment