جلگاؤں میں فیض قمر اور ریڈ پلس کے اشتراک سے خون عطیہ کیمپ کا کامیاب انعقاد۔


جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) گزشتہ کچھ دنوں سے بڑھتی گرمی کے سبب خون عطیہ کرنے کا اوسط عوام میں کم ہوگیا ہے۔جس کے سبب تھیلسمیا کے عارضہ میں مبتلا بچّوں اور دیگر مریضوں کو خون کی کمی سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اسی کے پیش نظر فیضِ قمر ملٹی پرپز سوسائٹی کی کاوشوں نیز ریڈ پلس بلڈ سینٹر ، جلگاؤں کے خصوصی تعاون سے جامعہ اکّل کوا کے مہتمم و شیخ الجامعہ مرحوم مولانا غلام محمد وستانوی صاحب کی یاد و نیز ایصال ثواب کے مقصد سے شہر کے مسلم اکثریتی علاقہ مہرون کے رضا کالونی میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔اس کیمپ میں 30 سے زائد بوتلیں‌خون جمع کیا گیا۔ کیمپ کے لئے فیض قمر کے صدر حافظ مختار پٹیل صاحب ، ڈاکٹر معز دیشپانڈے اور علاقے کی کونسلر حناء بی کے نمائندے فلاحی کارکن شاکر خان، ریڈ پلس بلڈ سینڑ کے امول شیلار کی نگرانی و رہنمائی میں وسیم پٹیل، ہاشم پٹیل، نذیر شیخ، دستگیر پٹیل، حافظ مشتاق ساحل و دیگر کے علاوہ علاقے کے نوجوانوں نے محنت کی اور کیمپ کو کامیاب بنایا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔