غیر طرحی کاوش بہ ردیف ” آج کل "ازقلم : فریدسحر،حیدرآباد دکن ( انڈیا )
غیر طرحی کاوش بہ ردیف ” آج کل "
ازقلم : فریدسحر،حیدرآباد دکن ( انڈیا )
حالت بہت بُری ہے میاں اپنی آج کل
کُچھ اتنی بڑھ گئی ہے یہاں گرمی آج کل
محروم ہو گیا ہوں میں دیدار یار سے
اس کے مکاں کی کُھلتی نہیں کھڑکی آج کل
اس بار صرف پینٹ کا کپڑا لیا ہوں میں
بھاری بہت جو ہو گئی سلوائ آج کل
سُسرال جانا ترک ہی اب میں نے کر دیا
پردہ جو مُجھ سے کر رہی ہے سالی آج کل
مالن گئی ہوئ ہے جو میکے کو ان دنوں
خوشبو کے پھول لاتا نہیں مالی آج کل
دن میں بھی بلب رہتے ہیں روشن مکان میں
بجلی کی ہو رہی ہے بہت چوری آج کل
پابندی جب سے ہو گئی ہے بیف پر میاں
روتی ہے گڑگڑا رہی ہے بکری آج کل
لاغر ہیں ناتوان ہیں سب نوجوان اب
گُٹکے کی ہو رہی ہے بہت بکری آج کل
کر لو غلط سا کام، کرو معذرت سحر
آسان کہنا ہو گیا ہے سوری آج کل
فریدسحر،حیدرآباد دکن ( انڈیا )
Comments
Post a Comment