کھام گاؤں شہر کے تعلیمی گھرانے کی بی۔اے۔ایم۔ایس۔ سال دوم میں ایک اور نمایاں کامیابی۔
کھام گاؤں ، ۱۲ مئی ( راست) انجمن ہائی اسکول و جونیئر کالج، کھام گاؤں کے سپر وائزر شکیل احمد کے فرزند ریحان احمد شکیل احمد نے Sardar Patel University سے بی اے ایم ایس (Bachelor of Ayurvedic Medicine and Surgery) کے دوسرے سال کے امتحان میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ دسمبر 2025 کے نتائج کے مطابق ریحان احمد نے مجموعی طور پرنمایاں نمبرات حاصل کرتے ہوئے امتحان کامیابی سے پاس کیا۔ ان کی اس تعلیمی کامیابی پر اہل خانہ، اساتذہ، رفقاء اور شہر کے علمی و سماجی حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ سال ان کی بڑی بہن نے بھی BAMS کورس میں نمایاں نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کرکے خاندان، ادارے اور آبائی وطن کا نام روشن کیا تھا۔ مسلسل دو بچوں کی شاندار تعلیمی کامیابی کو اس گھرانے کی علمی فضا، والدین کی تربیت اور محنت کا ثمر قرار دیا جا رہا ہے۔
تعلیمی حلقوں نے ریحان احمد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
اللہ تعالیٰ ریحان احمد کو مزید کامیابیوں سے نوازے، علم و عمل میں برکت عطا فرمائے اور انہیں قوم و ملت کے لیے مفید معالج بنائے۔
Comments
Post a Comment