عبدالمجید سالار اقراء اردو ہائی اسکول بورنار کا ایس ایس سی میں شاندار نتیجہ۔


بورنار / نامہ نگار:  اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ انتظام جاری عبدالمجید سالار اقراء اردو ہائی اسکول بورنار نے مارچ 2026 کے ایس ایس سی امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے مجموعی طور پر 75 فیصد نتیجہ حاصل کیا۔ اسکول کے اس بہترین مظاہرے پر طلبہ، اساتذہ اور والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
موصولہ تفصیلات کے مطابق امسال ایس ایس سی امتحان میں اسکول کے 32 طلبہ شریک ہوئے تھے، جن میں سے 24 طلبہ کامیاب قرار پائے۔ کامیاب ہونے والے طلبہ میں 4 طلبہ نے ڈسٹنکشن، 9 طلبہ نے فرسٹ کلاس، 8 طلبہ نے سیکنڈ کلاس جبکہ 1 طالب علم نے پاس کلاس میں کامیابی حاصل کی۔
اسکول کے نمایاں کامیاب طلبہ میں
دانیہ رحیم ریشم نے 81.20 فیصد نمبرات حاصل کرتے ہوئے اسکول میں اول مقام حاصل کیا، جبکہ
سائمہ رئیس پٹیل نے نمایاں کامیابی کے ساتھ دوم مقام حاصل کیا۔
اسی طرح نازیہ رمضان نے 78.80 فیصد نمبرات حاصل کرتے ہوئے سوم مقام حاصل کیا۔
دیگر طلبہ نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکول کا نام روشن کیا۔
اس کامیابی پر اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار، سوسائٹی کے دیگر اراکین، ہیڈ ماسٹر اور تمام تدریسی و غیر تدریسی عملے نے کامیاب طلبہ، ان کے والدین اور اساتذہ کو دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے امید ظاہر کی کہ طلبہ مستقبل میں بھی اسی محنت، لگن اور جذبے کے ساتھ تعلیمی میدان میں کامیابیاں حاصل کرتے رہیں گے۔
ہیڈ ماسٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ اسکول کے اساتذہ کی مسلسل محنت، والدین کے تعاون اور طلبہ کی یکسوئی کے باعث یہ شاندار کامیابی ممکن ہوئی ہے۔ انہوں نے تمام کامیاب طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔