مدرسہ نورالباقیات اور شیخ اکاڈمی کی نگرانی میں" آو اردو سیکھیں" پروگرام کے اے. پی. اردو اکاڈمی کی جانب سے کتابوں کی ہوئی مفت تقسیم۔


مدرسہ نورالباقیات اور شیخ اکاڈمی کی نگرانی میں" آو اردو سیکھیں" پروگرام کے اے. پی. اردو اکاڈمی کی جانب سے کتابوں کی ہوئ مفت تقسیم۔

محترم حافظ اعظم صاحب کی سرپرستی میں جاری مدرسہ نورالباقیات کی جانب سے مقامی صدیقی مسجد، این. جی. اوز کالونی، نندیال میں اہتمام شدہ موسم گرما دینی و اردو مفت کلاسس میں زیر تعلیم طلبہ میں اردو اکیڈمی کی جانب سے" آو اردو سیکھیں" جملہ 40 کتابوں کی مفت تقسیم ہوئ.. اسی طرح شیخ اکاڈمی کی جانب سے اہتمام شدہ دینی و اردو کلاسس میں زیر تعلیم جملہ 16 طلبہ میں اردو اکیڈمی کی جانب سے طبع شدہ "آو اردو سیکھیں" کتابوں کی مفت تقسیم عمل میں لائی گیء.. اس دوران حافظ اعظم صاحب اور شیخ احمد نے اپنے خطاب میں آو اردو سیکھیں کتابوں کی مفت تقسیم پر وزیر اقلیتی فلاح و بہبود الحاج این. ایم. ڈی فاروق صاحب، وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو اور اردو اکیڈمی حرکاتی چیئرمین محترم فاروق شبلی صاحب کا شکریہ بجالایا... اس دوران اردو اکیڈمی لٹریری کمیٹی رکن سی. عبدالعزیز اور بڑی تعداد میں طلبہ شریک حال رہے..

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔