حکومت کا جی ار حیدراباد گزیٹ اور بڑھتے عوامی مسائل - سید فاروق احمد قادری۔


حکومت کا جی ار حیدراباد گزیٹ اور بڑھتے عوامی مسائل - 
سید فاروق احمد قادری۔ 

حکومت مہاراشٹر کی جانب سے جاری حالیہ جی آر میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ سابق حیدراباد اسٹیٹ کے علاقوں میں
حیدرآباد عطیات و انعامات تنسیخی قانون 1954
اور
حیدرآباد انکوائری قانون 1952
کے تحت دیوستھان اور انعامی زمینوں کے معاملات چلتے رہے ہیں۔
اب حکومت “مہاراشٹر نے دیوستھان انعام نرمولن قانون 2026” کے نام سے نیا قانون لانے کی تیاری کر رہی ہے، اور عوام سے اعتراضات و تجاویز طلب کیے جا رہے ہیں جس کی اخری تاریخ چھ جون 2026 رکھی گئی ہے
مگر سوال یہ پیدا ہو رہا ہے کہ آخر اس نئی مشق کی ضرورت کیوں پیش آئی؟
کیونکہ یہی حیدرآباد گزیٹ، یہی تاریخی ریکارڈ اور یہی سرکاری دستاویزات برسوں سے حکومت کے لیے معتبر رہے ہیں۔ انہی کی بنیاد پر:
او بی سی اور دیگر طبقات کے سرٹیفکیٹ جاری ہوئے،
سرکاری نوکریاں دی گئیں،
تقرریاں ہوئیں،
اور کئی قانونی حقوق تسلیم کیے گئے۔
اگر یہی ریکارڈ اُس وقت درست تھے، تو آج انہی ریکارڈوں پر دوبارہ سوال کیوں؟
عوام یہ پوچھ رہی ہے کہ: جب حکومت نے انہی گزیٹ اور ریکارڈ کی بنیاد پر ہزاروں فیصلے کیے، تو اب مذہبی، انعامی اور دیوستھان زمینوں کے تعلق سے نئی جانچ اور نئے اعتراضات کیوں مانگے جا رہے ہیں؟
کیا حکومت کو اپنے ہی ریکارڈ پر اعتماد نہیں رہا؟
یا پھر ایک نئے انتظامی اور قانونی دباؤ کا ماحول بنایا جا رہا ہے؟
لوگوں کے ذہن میں یہ خدشہ بھی پیدا ہو رہا ہے کہ کہیں مسجدوں، درگاہوں، مندروں اور دیگر مذہبی اداروں کے متولیوں کو مسلسل سرکاری دفاتر، کاغذی کارروائیوں اور جانچ کے نام پر ہراسانی کا سامنا تو نہیں کرنا پڑے گا؟
سب سے اہم بات یہ ہے کہ آج عوام مہنگائی، بے روزگاری، کسانوں کے بحران، تعلیم اور صحت جیسے بڑے مسائل سے پریشان ہے۔ مگر ان بنیادی مسائل پر توجہ دینے کے بجائے بار بار نئے تنازعات، نئے سروے اور نئے قانونی مباحث سامنے آ رہے ہیں۔
سیاسی حلقوں میں یہ سوال بھی زور پکڑ رہا ہے کہ: کیا عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹا کر نئی بحثوں میں الجھائی جا رہی ہے؟
اگر حیدرآباد گزیٹ معتبر ہے تو ہر معاملے میں معتبر ہونا چاہیے۔
اور اگر معتبر نہیں ہے، تو پھر انہی ریکارڈوں کی بنیاد پر دیے گئے سرٹیفکیٹ، ملازمتیں اور قانونی فیصلوں کی حیثیت کیا ہوگی؟
قانون کا اصول یہی کہتا ہے کہ ایک ہی ریکارڈ کے لیے دو الگ پیمانے نہیں ہو سکتے۔
آج ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت صاف اور شفاف وضاحت کرے، تاکہ عوام کے ذہن میں پیدا ہونے والے سوالات اور خدشات دور ہو سکی

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔