تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ جوسف وجۓ کا شاندار اقدام۔


تملناڈو (محمد رضوان اللہ) تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ جوسف وجۓ نے ریاست بھر میں قائم سرکاری شراب خانوں (TASMAC) کو بند کرنے کا حکم دے دیا ہے، جو عبادت گاہوں، تعلیمی اداروں اور بس اڈوں کے قریب واقع ہیں۔ حکومت کے مطابق یہ کارروائی عوامی مفاد کے تحت کی جائے گی۔

سرکاری بیان کے مطابق بند کیے جانے والے 717 شراب خانوں میں سے 276 عبادت گاہوں کے 500 میٹر کے دائرے میں قائم ہیں، 186 تعلیمی اداروں کے قریب جبکہ 255 بس ٹرمینلز کے اطراف واقع ہیں۔ اس وقت تمل ناڈو اسٹیٹ مارکیٹنگ کارپوریشن (TASMAC) ریاست بھر میں 4,765 شراب کی دکانیں چلا رہی ہے۔

ریاست میں خاص طور پر خواتین اور سماجی و سیاسی حلقوں کی جانب سے عرصۂ دراز سے یہ مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ شراب فروخت کو محدود کیا جائے کیونکہ اس کے سماجی اثرات خاندانوں، نوجوانوں اور عوامی ماحول پر پڑ رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے 10 مئی کو حلف لینے کے بعد اپنی پہلی عوامی فلاحی ترجیحات کے تحت یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام عوامی امن و امان، سماجی تحفظ اور نوجوان نسل کے بہتر مستقبل کے لیے ضروری ہے۔ حکومت اس فیصلے کو ایک مثبت قدم کے طور پر دیکھ رہی ہے جو سماجی ماحول کو محفوظ اور پُرسکون بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔