مملکت کے ینبع ایئرپورٹ پر جرمنی اور ترکیہ سے عازمین حج کی پہلی پرواز کی آمد۔

 
  کے این واصف : حج 1447ھ کے لیے ینبع کے پرنس عبدالمحسن بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاسپورٹ آفسز نے فیڈرل ریپبلک آف جرمنی اور جمہوریہ ترکیے سے آنے والی عازمین حج کی پہلی فلائٹ کو خوش آمدید کہا۔
سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق عازمین حج کے داخلے، پاسپورٹ اور سامان کی کارروائی ایئرپورٹ پر تمام متعلقہ اداروں کی بھرپور ہم آہنگی کے باعث نہایت آسانی سے مکمل ہوئی۔
یہ کوششیں عازمین حج کی خدمت کے لیے مختلف شعبوں کی مکمل تیاری کی عکاسی کرتی ہیں جو سعودی وژن 2030 کے اہداف کے عین مطابق ہیں۔
ان اہداف کا مقصد عازمین اور زائرین کے سفر کو مزید یادگار بنانا ہے اور انہیں فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو اعلیٰ ترین سطح پر پہنچانا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔