مدینۃ العلوم میں ایک ٹھنڈی شام۔ توفیق اسد تماپوری۔


 مدینۃ العلوم میں ایک ٹھنڈی شام۔
    توفیق اسد تماپوری۔ 

سرزمین تماپور کا قدیم دینی و اقامتی ادارہ مدرسہ مدینۃ العلوم رتال روڈ رنگم پیٹ میں آج بروز جمعرات بوقت بعد نمازِ مغرب طلبہ کے تعلیمی مظاہرہ پر مشتمل ایک پر اثر تقریب منعقد ہوئی۔
یوں تو آج صبح سے گرمی کی شدت پورے عروج پر تھی مگر جوں جوں مغرب کا وقت قریب آتا گیا موسم اچانک بدلتا گیا اور ٹھنڈی ہوائیں رقص کرنے لگی ایسا محسوس ہو رہا تھاکہ آج کی اس تقریب کا جیسے سہانہ موسم بھی منتظر تھا۔

بانی و مہتمم مدرسہ مدینۃ العلوم حضرت مفتی الحاج اقبال صاحب قاسمی ونٹی کی سرپرستی میں سجی اس تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا
حمد باری تعالٰی کے بعد رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا گیا۔
اس کے بعد باری باری طلبہ کا اپنی اپنی بساط کے مطابق معصومانہ انداز میں قریب دو گھنٹوں پر محیط یہ تعلیمی مظاہرہ اپنی نوعیت کا حیرت انگیر متاثر کن اور قابلِ تعریف مظاہرہ رہا بچوں کے پیچھے کارفرما استاتذہ اکرام کی محنت لگن جستجو سر چڑھ کر بول رہی تھی۔
بستی کی کیی نامور شخصیات اس تعلیمی مظاہرے کی تقریب کا حصہ بن کر بچوں کی ہمت و حوصلہ افزائی فرمائی۔
جن میں قابل ذکر جناب جمیل صاحب کنڈالے جناب جبار صاحب لوہارے، جناب ابراہیم صاحب یالگی،جناب خواجہ صاحب ولی بو جناب توفیق صاحب وچوچے جناب حافظ قدیر صاحب ولی بو جناب حامد حسین صاحب ، جناب مدثر صاحب جناب محبوب صاحب شاعر و صحافی جناب توفیق اسد تماپوری۔۔۔۔۔۔۔ کے علاوہ 
مدرسہ مدینۃ العلوم کے تمام اساتذہ شریکِ تقریب رہے۔
اس پورے پروگرام کی نظامت کی کارروائی مدرسہ کے صدر مدرس مولانا مفتی شیخ داؤد ونٹی ندوی نے خوبصورت انداز میں چلائی۔
آخر میں بانی مدینۃ العلوم حضرت مولانا مفتی اقبال احمد قاسمی ونٹی کی دعا کے ساتھ اس تقریب کا اختتام ہوا ۔

  

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔