نحلۃ العسل - نتیجہ فکر صوفی حکیم عثمان جوہری۔
نحلۃ العسل -
نتیجہ فکر صوفی حکیم عثمان جوہری۔
واقعہ ہے بڑا نحلۃ العسل میں
جذبِ تقطیرِ گل عکس ہے وصل میں
شہد ہے ایک تحفہ بہشتِ بریں
سورہء نحل جاری ہوئی شکل میں
جس کی ترتیب اور فکر کی بات کیا
گلستانوں کی عظمت نباتات کیا
ہے یہ تعریف قرآن ہے روبرو
رمزِ رحمن کے وہ وجوہات کیا
اس کی ملت کا عالم نظر بند ہے
جس کی تحقیق پرواز ہرچند ہے
خوبیوں سے ہیں لبریز ہر اک ادا
تخمِ ریحاں کا تریاق اسپند ہے
ہے امیرِ محبت کی تحریک یہ
ان کے امراء و وزراء کی تکنیک یہ
پاسداری کے احکام پر باعمل
ہے نگاہوں کے عالم میں تشکیک یہ
پاک مخلوق ان کی غذا پاک ہے
دامن کوہ بھی ان کی املاک ہے
ہر شجر ہر ڈگر گل کی پہچان ہے
ان کا چال و چلن کتنا بے باک ہے
چاشنی نحلِ روحِ مقدس شفا
جسم و جاں کے لیے یہ مکمل دوا
کام اس کا بڑا قلب خفقان تک
روک سکتی نہیں ان کو کوئی ہوا
عقل حیران ہے دیکھ چارہ گری
ان سے سیکھے کوئی نظم کی ہمسری
ان سے بہتر نظامت کہاں اور ہے
ان کی خوئے آنا قوم کی رہبری
ان کی فطرت محبت سے لبریز ہے
شمس کی جان ہے رمزِ تبریز ہے
ہے نصیحت بھری ان کی موجودگی
یہ بہارِ بدخشاں ہے پرویز ہے
نحل آواز ہے حسنِ فرمان میں
شہد کرتی ہیں یہ جمع احسان میں
سورہء نحل عثماں ہے وصفِ خدا
کیا فضیلت ہے اور ذکر قرآن میں
عثمان جوہری۔
جلگاؤں مہاراشٹر ۔
Comments
Post a Comment