مقبول احمد نے پی یو گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کا چارج سنبھالا۔
شاہ پور (سراج احمد) گورنمنٹ پی یو گرلز کمپوزٹ ہائی اسکول شاہ پور کے پرموشن ہیڈ ماسٹر شری ینکوبا پاٹل نے گورنمنٹ پی یو ہائی اسکول بھیم راین گڑی کو تبادلہ لیا تھا ۔یہ تبادلےجات نومبر دسمبر میں تکمیل پائے تھے چونکہ تعلیمی سال کی تکمیل کے بعد انہوں نے اپریل 29, 2026 تاریخ کو ریلیو ہوتے ہوئے مقبول احمد ریاضی معلم کو ہیڈ ماسٹر کا چارج دیا ۔ یہ ہائی اسکول شاہ پور کی تیز رفتار آبادی کے پیش نظر دو دہائی قبل اس اسکول کا قیام عمل میں آیا تھا۔اس ہائی اسکول کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اردو کنڑا من جملہ 28 اساتذہ کی موجودگی میں مقبول احمد کو چارج دینا بہت عظیم کامیابی و ذمہ داری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اس کی وجہ اردو پرائمری اور ہائی اسکول اساتذہ اور اردو طبقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اس پی یو کالج اور کمپوزٹ ہائی اسکول و متوازی کنڑا اور اردو متوازی جماعتوں میں تقریبا 800 سے زائد طلبہ کی تعداد ہے تعلقہ شاہ پور میں سب سے بڑے اور نامور پی یو ہائی اسکول کا چارج لینا ایک خوش آئندبات ہے۔
وینکوبا پاٹل سابقہ ہیڈ ماسٹر پی یو گرلزکمپوزٹ ہائ اسکول کی مختصر سی وداعی نشست میں انہوں نے کہا کہ مقبول احمد کو سابق میں صدر معلمی کا طویل تجربہ ہے اور یہ ایک سنجیدہ فکر اور قابل شخصیت ہے اس لیے مجھے امید ہے کہ وہ اس ذمہ داری کو بخوبی نبھائیں گے اس موقع پر عبدالقدیر سر معلم ہائی اسکول گرمٹکل مختار احمد معلم ہائی اسکول سگر محمد ابراہیم گرلز ہائی اسکول شاہ پور شکور احمد و جلیل احمد بوائز ہائی اسکول شاہ پور اردو سی آر پی ثناء اللہ شاہ پور اردو سی آر پی بندے نواز یادگیر اور فضل احمد معین الدین کلرک اسکول ایجوکیشن یاد گیر سمیر ملی اور اسماعیل انجینیئر ڈی سی آفس یادگیر سراج احمد وظیفہ یاب معلم و صحافی شاہ پور اور دیگر دوست واحباب نے مقبول احمد کو پی یو گرلز کالج وکمپوزٹ ہائی اسکول شاہ پور کے ہیڈ ماسٹر چارج لینے پر تمام نے دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے ۔
رپورٹ سراج احمد شاہ پور 9008895582.
Comments
Post a Comment