ظہیرآباد میں گرلز اسلامک آرگنائزیشن کے گرمائی دینی کلاسیس کا اختتامی پروگرام امیر مقامی کے ہاتھوں طالبات میں انعامات کی تقسیم۔
ظہیرآباد. 10/مئی(نمائندہ)جی آئی اوظہیرآباد کےزیراہتمام اسلامک سنٹرلطیف روڑظہیرآباد پر 8 روزه گرمائی دینی کلاسیس کا اختتامی پروگرام عمل میں آیا جسکی صدارت جناب محمد قیصرغوری امیرمقامی جما عت اسلامی ہند ظہیر آباد نارتھ نے کی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے والی طالبات میں انعامات اور سر ٹیفیکٹ تقسیم کئےگئے اس موقع پر بطور مہمانان خصوصی صدر ضلعی ایم پی جے سنگاریڈی انجنئیر محمد شہباز الدین ، ناظمہ شعبه خوا تین محترمہ ہماتنویر معاون ناظمہ نسیم فا طمہ صاحبہ وطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اور صدر جی آئی ظہیرآباد انشرا نبیله ، ریجنل آرگنائزر مغرب حذیفہ افنان ، میڈیا سکریڑی طوبیٰ ارم ، کیمپیں آرگنائزر ثمرین بیگم ، دعوه ارگنائزر افشان بیگم ، عائشہ بیگم ممبر جی آئی او ، ثنا بیگم ممبر جی آئی او ، اسر ی ’ما ہین ممبر جی آئی او اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔
Comments
Post a Comment