ریاستی سطح کے اردو سمپوزیم میں شیخ عثمان شیخ احمد کی نمایاں کارکردگی۔
چھترپتی سمبھاجی نگر (اورنگ آباد) گورنمنٹ آف مہاراشٹر کے اسکولی تعلیم و کھیل کود کے محکمے کے تحت کام کرنے والی ریجنل اکیڈمک اتھارٹی (انگریزی مہارت)، چھترپتی سمبھاجی نگر کے زیرِ اہتمام ایک پروقار "ریاستی سطح کے اردو سمپوزیم اور اردو ریڈنگ پروگرام 3.0" کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔
اس سمپوزیم میں ڈاکٹر اقبال نگر پریشد اردو گرلز مڈل اسکول عمر کھیڑ ضلع ایوت محل سے تعلق رکھنے والے معلم جناب شیخ عثمان شیخ ا نے شرکت کی اور اپنی علمی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
نمایاں خصوصیات:
پاور پوائنٹ پریزنٹیشن: جناب شیخ عثمان نے "اردو ریڈنگ پروگرام 3.0" کے موضوع پر ایک جامع اور معیاری پاور پوائنٹ پریزنٹیشن (PPT) پیش کی، جسے حاضرین اور منتظمین نے بے حد سراہا۔
توصیفی سند: ان کی اس شاندار کارکردگی اور اردو زبان کی ترویج و اشاعت میں ان کے گراں قدر تعاون کے اعتراف میں انہیں "سرٹیفکیٹ آف پارٹیسپیشن" (توصیفی سند) سے نوازا گیا۔
اس موقع پر ریجنل اکیڈمک اتھارٹی کی ڈائریکٹر محترمہ شیلجہ درادے اور شعبہ اردو کے سربراہ جناب پانڈرنگ چوہان نے ان کی کاوشوں کی ستائش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کے پروگراموں سے اساتذہ کی تدریسی مہارتوں میں اضافہ ہوگا اور طلبہ کو اردو پڑھنے کے حوالے سے نئی ترغیب ملے گی۔
جناب ڈاکٹر اجے کرواڑے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمر کھیڑ ، جناب وجے بیتے واڑ بلاک افسر تعلیم عمر کھیڑ اور دھمرتن وائول شعبہ افسر لسانی محکمہ ڈائٹ ایوت محل
جناب راحت روشن انصاری کیندر پرمکھ و ضلع ایوت محل کے تعلیمی حلقوں اور اسکول انتظامیہ کمیٹی نے شیخ عثمان صاحب کو اس اعزاز پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اس موقع پر جناب راحت روشن انصاری کیندر پرمکھ و صدر مدرس ، جنید ایاز احمد اظہر مختار احمد و تمام اساتذہ اکرام ڈاکٹر اقبال نگر پریشد اردو گرلز مڈل اسکول عمر کھیڑ ضلع ایوت محل کا تعاون رہا ۔ انھوں نے اپنی اس کامیابی کا سہرا ڈاکٹر اقبال نگر پریشد اردو گرلز مڈل اسکول عمر کھیڑ ضلع ایوت محل کو دیا ۔
Comments
Post a Comment