یومِ عالمی آزادیِ صحافت - ذمہ دار صحافت وقت کی اہم ضرورت ہے


یومِ عالمی آزادیِ صحافت - 
 ذمہ دار صحافت وقت کی اہم ضرورت ہے

تاریخ: 3 مئی 2026۔ یومِ عالمی آزادیِ صحافت کے موقع پر معروف سماجی جہدکار، مصنفہ اور شاعرہ رفیعہ نوشین نے دنیا بھر کے صحافیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سچائی، دیانت اور جرات کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، جو قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ آزاد صحافت کسی بھی مہذب اور جمہوری معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے۔ یہ عوام کی آواز بن کر نہ صرف حقائق کو اجاگر کرتی ہے بلکہ معاشرتی شعور کو بھی بیدار کرتی ہے۔ موجودہ دور میں جہاں اطلاعات کی فراوانی ہے، وہیں ذمہ دار صحافت کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔

رفیعہ نوشین نے اس بات پر زور دیا کہ صحافت کی آزادی کا درست اور محتاط استعمال نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے ساتھ ذمہ داری کا احساس بھی لازم ہے، اور صحافیوں کو چاہیے کہ وہ پیشہ ورانہ اصولوں، اخلاقی اقدار اور سچائی کی پاسداری کو ہر حال میں مقدم رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کی اصل قوت اس کی غیرجانبداری، دیانتداری اور انصاف پر مبنی رپورٹنگ میں مضمر ہے۔ ایک ذمہ دار اور باشعور صحافت ہی ایک پُرامن اور مستحکم معاشرے کی ضمانت بن سکتی ہے۔

آخر میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آزادیِ صحافت کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔