ڈاکٹر اقبال نگر پریشد اردو گرلز مڈل اسکول، عمرکھیڑ کا شاندار کارنامہ: پنجم جماعت کی طالبات نے اسکالرشپ امتحان میں ماری بازی۔
عمرکھیڑ ضلع ایوت 19 مئ 2026 (نامہ نگار عثمان احمد)
تعلیمی میدان میں ہمیشہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مقامی تعلیمی ادارے ڈاکٹر اقبال نگر پریشد اردو مڈل گرلز اسکول، عمرکھیڑ (ضلع ایوت محل) کی طالبات نے ایک بار پھر اسکول کا نام روشن کیا ہے۔ تعلیمی سال 2025-26 کے جماعت پنجم (5ویں) کے اسکالرشپ (ششیورتی) امتحان میں اسکول کی طالبات نے شاندار کامیابی حاصل کر کے اپنی ذہانت کا لوہا منوایا ہے۔
اسکول کی اس شاندار کامیابی پر صدر مدرس و کیندر پرمکھ راحت روشن انصاری، پنجم جماعت کی معلمات فرحانہ بیگم مجید بیگ، شمیم بانو سمیر احمد اور تمام اساتذہ کرام نے طالبات اور ان کے سرپرستوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
کامیاب طالبات اور ان کے حاصل کردہ نشانات کی تفصیل درج ذیل ہے:
نمبر شمار طالبہ کا نام والد کا نام حاصل کردہ نمبرات
1 عانیہ ازفرین (Aaniya Azfarin) محمد ارشاد (Mohammed Irshad) 144
2 ماہرہ خان (Mahira Khan) ناصر خان (Nasar Khan) 140
3 فالیشہ مہرین (Falisha Mehrin) زبیر خان (Zubair Khan) 134
4 مسکان پروین (Muskan Parvin) محمد شاہ (Mohammed Shah) 134
5 امیمہ کشف (Umaima Kashaf) نثار الدین خطیب (Nisaroddin Khatib) 132
6 انس فاطمہ (Anas Fatema) شیخ شاد اللہ (Shaikh Shadullah) 126
اساتذہ کی محنت اور اسکول کا عزم
اس موقع پر اسکول انتظامیہ اور اساتذہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ:
"طالبات کی یہ کامیابی اسکول کا فخر ہے۔ ہماری طالبات کی کامیابی ہی ہماری اصل پہچان ہے۔ معلمات فرحانہ بیگم مجید بیگ اور شمیم بانو سمیر احمد کی انتھک محنت، تمام اساتذہ کی رہنمائی اور صدر مدرس راحت روشن انصاری کی بہترین حکمت عملی کے باعث یہ بہترین نتائج ممکن ہو سکے ہیں۔"
اس کے ساتھ ہی ت شیخ رسول شیخ واحد شکشن سبھا پتی بلدیہ عمرکھیڑ عبدالغنی شاہ رکنِ بلدیہ عمرکھیڑ
اس موقع پر شہر کی اہم شخصیات بشمول ڈاکٹر اجے کُرواڑے (چیف آفیسر، نگر پریشد)، جناب نیتین چوہان (نائب چیف آفیسر)، جناب وجی بیتے واڑ (بلاک ایجوکیشن آفیسر) اور محترمہ چندا ڈھونے (توسیع تعلیم افسر) نے اسکول کی اس تعلیمی و تربیتی پہل کی بھرپور تعریف کی۔
اسکول انتظامیہ کمیٹی کی صدر یاسمین بانو محمد خشتر، نائب صدر محمد ارشاد عبدالستار اور تمام اراکینِ کمیٹی (ممتاز خان ریاست خان، غوث خان رحیم خان، سیما بی شیخ اسماعیل ، آمینہ ثروت، ثمیہ مجاہدالدین خطیب، فروز احمد، امجد خان حسین خان، نسرین بی، رخسار بیگم، شیخ عمران شیخ رحیم، فرزانہ بیگم، زینت پروین , جناب ساجد اللہ جاگیردار رکن بلدیہ اور شیخ عثمان) نے طلبہ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔
کامیابی کے لیے کوشاں ٹیم
اس شاندار نتیجہ کو کامیاب بنانے میں اسکول کے عملے نے دن رات محنت کی۔ جن میں نواب خان، زبیر احمد خان، شمیم بانو، شائستہ بیگم، اکرام اللہ خان، نفیسہ بیگم، صائمہ بتول، بشریٰ ذرین، عرشیہ ناز، کاشف احمد، شیخ عثمان، جنید ایاز، اظہر مختار، شیریں ناز، فرحانہ بیگم، شیخ مستان، ارسلان الدین، فیضان خان، زیب النسا اور محمد اقبال شامل رہے۔
طالبات اس کامیابی پر
شہر کے تعلیمی و سماجی حلقوں کی جانب سے اسکول اسٹاف اور کامیاب طالبات پر مبارکبادوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔
Comments
Post a Comment