حج زندگی کو بدلنے والا سفر - میئر لندن صادق خان جنہون نے امسال نے فریضۂ حج ادا کیا۔

 
کے این واصف : لندن کے میئر صادق خان نے اس سال فریضہ حج کی سعادت حاصل کی ہے۔ 
میئر صادق خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ خانہ کعبہ کے آگے کھڑے نظر آ رہے ہیں۔انھون نے حج کے ساتھ لندن اور دنیا بھر کے مسلمانون کو عید کی مبارکباد دی۔ انھون نے یہ بھی کہا حج زندگی کو بدلنے والا سفر ہے۔ میں واقعی خود کو قابل فخر اور خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ اس سال مجھے دنیا بھر سے آنے ہوئے لاکھوں مسلمانوں کے ساتھ فریضہ حج ادا کرنے کا موقع ملا۔ اللہ ہم سب کی عبادات کو قبول فرمائے۔ 
واضح رہے کہ پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر بنے ہیں۔ 1970 میں لندن میں پیدا ہونے والے صادق خان کے والدین پاکستان سے نقل مکانی کرکے برطانیہ آئے تھے۔ صادق خان نے عام سرکاری اسکول میں اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد وکالت کی ڈگری حاصل کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔