مدیر گل بوٹے کو خراج عقیدت - لڑائی جھگڑے کی وجہ: گُل بوٹے۔۔ از قلم : _ارم صباء محمد ایوب نلامندو(سولاپور) _


مدیر گل بوٹے کو خراج عقیدت -  
 لڑائی جھگڑے کی وجہ: گُل بوٹے۔
از قلم :  _ارم صباء محمد ایوب نلامندو(سولاپور)_ 

بات اُن دنوں کی ہے جب (16 سال پہلے) ہم سب 10 کزنز ساتھ مل کر کھیلتے، کھاتے پیتے پر اسکول سے آتے ہی اس کتاب کو پڑھنے کے لیے اپنی باری لگاتے... اور کئی دفعہ اس باری باری کے چکر میں ہی ہماری ہماری لڑائی ہو جاتی کہ پہلے میں لوں گی، دوسرا میں لوں گا...  
گُل بوٹے سب کی پسند کی کتاب تھی... مہینہ ختم ہوتے ہی اگلے شمارے کا انتظار رہتا تھا... خاص کر اس شمارے کے نئے معمّے کے لیے جو اُردو اور انگلش میں آیا کرتے تھے۔  
کبھی ایسا بھی ہوا کرتا تھا کہ ڈاکیا کے آتے ہی جس کے ہاتھ پہلے یہ کتاب آ گئی، کم سے کم 2 دن وہ کسی اور کو نہ ملتی... چمپو کی کہانی، اشعار، لطیفے، نظموں کو فوقیت دی جاتی تھی.. اور ہاں ہمارے ایس ایم ایس جو ہم ابا کے کی-پیڈ والے موبائل سے بھیجا کرتے وہ اس مہینے آئے ہیں یا نہیں یہ بلکل یاد سے چیک کیا جاتا... 
 اب جب کہ گُل بوٹے گھر میں آسانی سے سب کو نہیں مل رہا اور بار بار اسی وجہ سے لڑائی ہو جاتی تھی تو ہمارے دادا (مرحوم عبد اللطیف نلّامندو) نے گُل بوٹے کی اور ایک ممبرشپ خرید لی... پھر کیا تھا.. اب 1 کی جگہ دو کتاب آ جاتی اور گھر میں ذرا کچھ سکون اور اطمینان بھی.... 
 مرحوم فاروق سید صاحب تو ابا کے ساتھی تھے پر گُل بوٹے ہم سب بھائی بہنوں کزنز کے بچپن کا پسندیدہ ساتھی....
گرمی کی چھٹیوں کے شمارے میں اکثر جو پہلی بات ہوتی وہ بہت کام کی ہوتی اور بہت سارے آپشنز اور موقعے کا اور چھٹیوں کو فائدہ مند کس طرح بنائیں یہ بتانے کے لیے ہوتی.. اور الفاظ کی ترتیب اور چناؤ ایسا بہترین ہوتا کہ یوں معلوم ہوتا گویا خود ایڈیٹر صاحب ہم سے بات کر رہے ہوں.. 
بیتے دنوں کی باتیں اور یادیں تو بہت ہیں پر خیر...
اللہ مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے.. اور اہلِ خانہ کو ہمت اور صبر دے.. آمین

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔