ڈاکٹر شاہین قاضی اردو پرائمری اسکول میں"یومِ مہاراشٹر" کے موقع پر پرچم کشائی ۔
جلگاؤں:( عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام جاری ڈاکٹر شاہین قاضی اردو پرائمری اسکول مہرون میں سینئر کلرک پٹھان ساجد خان کے دست مبارک سے یومِ مہاراشٹر کے موقع پر پرچم کشائی کی گئی۔بعد ازاں جماعت اول تاچہارم کے تمام طلباءوطالبات کو امتحان کے نتائج تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر صدر مدرس قاضی اختر الدین کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام محمد ایوب، سید خورشید علی،سید ذوالفقار حسن ،تنویر شاہ، ہمایوں کھاٹک، شیخ ممتاز بی،اختر شمیم، نکہت یاسمین،شیخ غزالہ پروین ،سعدیہ شاہ، ثناء شیخ، نسرین مرزا، تبسم شیخ ،عائشہ شیخ، سلطانہ شاہ،الفیہ شیخ، فردوس شاہ،مہویش انصاری، تبسم شیخ لیاقت شیخ کی شمولیت رہی۔
Comments
Post a Comment