بخدمتِ اقدس: مخدومی و مکرمی ڈاکٹر چوبدار محمد شفیع عبد الستار صاحب۔(صدر شعبۂ اردو و کوآرڈینیٹر ریسرچ سینٹر، ایس ایس اے کالج، شولاپور)۔ ازقلم : حافظ شیخ محسن۔ (ریسرچ اسکالر، شعبۂ اردو، خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی، گلبرگہ۔)
بخدمتِ اقدس: مخدومی و مکرمی ڈاکٹر چوبدار محمد شفیع عبد الستار صاحب۔
(صدر شعبۂ اردو و کوآرڈینیٹر ریسرچ سینٹر، ایس ایس اے کالج، شولاپور)
ازقلم : حافظ شیخ محسن۔
(ریسرچ اسکالر، شعبۂ اردو، خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی، گلبرگہ۔)
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
’صدائے مہاراشٹر ای اردو خبر نامہ‘ میں آپ کی ۲۶ سالہ بے لوث تعلیمی، تحقیقی اور صحافتی خدمات پر مبنی محمود علی صاحب کا شاندار مضمون پڑھ کر دل باغ باغ ہو گیا۔ بلاشبہ آپ کی شخصیت شولاپور ہی نہیں بلکہ پورے مہاراشٹر کے لیے ایک علمی مینارۂ نور ہے۔
میرے لیے یہ امر انتہائی باعثِ صد افتخار و مسرت ہے کہ آپ نہ صرف میرے عزیز رہنما ہیں بلکہ بی اے (BA) اور ایم اے (MA) میں میرے شفیق استاد بھی رہے ہیں۔ آپ کی تدریسی و علمی شفقتوں کا دائرہ صرف کلاس روم تک محدود نہیں رہا، بلکہ UGC NET، MH-SET اور دیگر مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری میں آپ نے جس طرح میری انگلی پکڑ کر رہنمائی فرمائی، وہ میری کامیابیوں کا بنیادی ستون ہے۔ زندگی کے ہر موڑ اور تعلیمی سفر کے ہر کٹھن مرحلے پر آپ کی مسلسل رہنمائی اور حوصلہ افزائی نے میرے لیے راستوں کو ہموار کیا ہے۔
آپ کی سرپرستی ہم جیسے مبتدی ریسرچ اسکالرز کے لیے کسی غنیمت سے کم نہیں ہے۔ اللہ رب العزت نے آپ کو جس خلوص، سادگی اور علمی بصیرت سے نوازا ہے، یہ تحریر اسی کا ایک ادنیٰ اعتراف ہے۔ اس پر مسرت موقع پر آپ کے لیے چند اشعار اور دلی مبارکباد:
خلوصِ دل سے جو لکھی گئی ہے داستاں تم ہو
ادب کی کہکشاں میں اک درخشاں آسماں تم ہو
تمہارے فیض سے روشن ہیں علم و فن کے یہ ایوان
جو نسلوں کو دکھائے راستہ، وہ کارواں تم ہو
اللہ تعالیٰ آپ کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے، آپ کا سایہ ہم پر تادیر قائم رکھے اور آپ کی ان مخلصانہ خدمات کو شرفِ قبولیت بخشے۔ (آمین)
حافظ شیخ محسن
ریسرچ اسکالر، شعبۂ اردو
خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی، گلبرگہ۔
Comments
Post a Comment