غزل - ازقلم : مہرالنّساء مہرو۔بیجاپور کرناٹک۔


غزل - 
ازقلم : مہرالنّساء مہرو۔بیجاپور کرناٹک۔

ماں کے قدموں تلے جو جنت ہے
رب کی ، اولاد کو عنایت ہے

جان لو ایک ہے خدا ،لوگو!
اسکی ہی کرنا بس ، عبادت ہے

آپ پھولوں کی بات کرتے ہیں
ہم کو کانٹوں سے بھی محبّت ہے

صرف روزہ نماز حج ہی نہیں
خدمتِ خلق بھی عبادت ہے

میرا بیٹا غرور ہے میرا
اور بیٹی خدا کی رحمت ہے

جو بھی کہنا ہے روبرو کہنا
پیٹھ پیچھے کہو تو غیبت ہے

سجدۂ شکر کر ادا مہرو
فضل سے جس کے تیری شہرت ہے


Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔