بیدر میں شاندار تقریبِ عقد و استقبالیہ ولیمہ منعقد۔
بیدر۔ یکم مئی (نامہ نگارمحمدعبدالصمد): جناب محمد عثمان صاحب فوجی مرحوم کے نبیرا،اور جناب الحاج محمد جعفر صاحب زمیندارمرحوم، ساکن راؤ تعلیم بیدر کے فرزند جناب محمد خیضر احمد (ڈپلومہ سیول) کا عقدِ مسعود، جناب محمد عقیل صاحب (مبارک والے)، ساکن نبی باغ کمٹھانہ بیدر کی صاحبزادی کے ساتھ بحسن و خوبی انجام پایا۔ گزشتہ روز سلام پیالیس فنکشن ہال بیدر میں شاندار استقبالیہ ولیمہ کا اہتمام کیا گیا جس میں معزز مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریبِ عقد اور پرتکلف ضیافتِ ولیمہ میں علماء کرام، مشائخین، انجینئرز، ڈاکٹرس، وکلاء، گتہ داران، تاجرین، مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین، دوست احباب اور رشتہ داران شریک ہوئے۔
خصوصی طور پر رکن اسمبلی بیدر جناب الحاج محمد رحیم خان (ریاستی وزیر) کی شرکت قابلِ ذکر رہی۔ اس موقع پر جناب محمد رحیم خان اور دیگر منتخب مہمانوں کی شال پوشی و گلپوشی بھی عمل میں آئی جس سے تقریب کی شان میں اضافہ ہوا۔
اس موقع پر محمد مظفر احمد، محمد مظہر احمد، محمد اظہر احمد، محمد زبیر احمد، محمد خورشید پاشاہ، محمد غوث پاشاہ، محمد صابر، محمد رئیس، محمد ساجد رزق، محمد عبدالرحیم اور محمد عثمان صاحب فوجی کے افرادِ خاندان نے تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور بہترین انتظامات کے ذریعے تقریب کو کامیاب بنایا۔
Comments
Post a Comment