نعت پاک - ازقلم : فریدسحر حیدرآباد ( تلنگانہ،انڈیا )
نعت پاک -
ازقلم : فریدسحر حیدرآباد ( تلنگانہ،انڈیا )
ہر ذرہ میں بسی ہے رسالت کی روشنی
چھائ ہے دو جہاں پہ نبوت کی روشنی
مُجھ جیسے عاصیوں کی شفاعت کے واسطے
کافی ہے بس حُضور سے نسبت کی روشنی
ایمان ایک پل میں یہودن نے لا لیا
کام آ گئی نبی کی عیادت کی روشنی
صلح حدیبیہ سے چھٹی تیر گی تمام
یہ تھی مرے رسُول کی حکمت کی روشنی
صدیق کے نصیب کو روشن وہ کر گئی
جو ثور میں ملی تھی رفاقت کی روشنی
بےشک کرم ہے آپ کا ہم سب پہ یا نبی
پائ جوہم نے رب کی اطاعت کی روشنی
رُوئے زمیں پہ آج بھی جاری ہے دوستو
سرکار دو جہاں کی فراست کی روشنی
چُھونے نہ پائے گی ہمیں دوزخ کی آگ بھی
جب ساتھ ہو حُضور شفاعت کی روشنی
لے کر نبی کا نام سحر تُم جو چل پڑو
پاؤ گے ہر محاذ پہ نُصرت کی روشنی
Comments
Post a Comment