موجودہ حالات میں اپنے دین وایمان پر ثابت قدم رہنا اسوۂ ابراہیمی کا اہم پیغام۔عید گاہ ظہیرآباد سے مفتی عبید الرحمن قاسمی کا خطاب۔
ظہیرآباد 29 /مئی( نمائندہ) ہزاروں فرزندان توحید نے ظہیرآباد عیدگاہ میں جمع ہو کر نماز عید الاضحی کا دوگانہ ادا کیا۔عیدگاہ میدان نمازیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا۔اپنی تنگ دامنی کا شکوہ کر رہا تھا۔حسب معمول نماز عید الاضحی آٹھ بجے وقت مقررہ پر خشوع وخضوع کے ساتھ ادا کی گئی امامت کے فرائض مولانا سید افسر پاشاہ صاحب قادری نے انجام دیےاور ٹھیک سات بجے سےمولانا مفتی عبیدالرحمن صاحب قاسمی کا موجودہ حالات میں سیرتِ ابراہیم علیہ السلام کا پیغام کے عنوان سے قرآن وحدیث کی روشنی میں بہترین خطاب ہوا جس میں ابراہیم علیہ السلام کے پے درپے اللہ تبارک و تعالیٰ کی جانب سے امتحانات اور اس پر ملنے والے انعامات کو قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کیا گیا خصوصا موجود حالات میں مسلمان جس آزمائش سے گذر رہے ہیں ایسے حالات میں ناامیدی مومن کا شیوہ نہیں مومنکو حالات سے ہر گز نہیں گھبرانا چاہئے اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہوناچاہیے اس لئے کہ مایو سی کفر ہے اور حالات کے اس تناظر میں آزمائش کی ان گھڑیوں میں ہر مسلمان کو اپنے دین وایمان پر اپنی شریعت پر مضبوطی کے ساتھ استقامت کے ساتھ قائم رہنا ہے اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی کوشش کرنا ہے دشمن ہماری صفوں میں انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے اور ہمیں خانوں میں بانٹا چاہتا ہے اسوۂ ابراہیمی کا انقلابی پیغام ہے کہ ہم اپنے فروعی مسلکی اور آپسی اختلاف کو ختم کرکے اللہ کی رسی کو مضبوطی کے ساتھ تھامیں آپس میں اتحاد اور بھائی چارے کے لیے اس اصول کو اپنا نہ ہوگا جس میں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر منی کے میدان میں یوم نحر میں صحابہ سے فرمایا تھا کہ تمہارے مال تمہاری جان تمہاری عزت و آبرو ایک دوسرے پر ایسے ہی حرام ہیں جیسے آج کا یہ حرمت والا دن حرمت والا مہینہ ہے کسی مسلمان کے لیے ہرگز جائز نہیں وہ دوسرے مسلمان کی جان مال عزت آبرو وقار پر حملہ کرے اور اللہ کے حکم تعمیل میں ہر طرح کی قربانی دینی کے لئے تیار ہوجائیں قربانی ہمیں اطاعت فرمانبرداری تسلیم ورضا کا پیغام دیتی ہے۔واضح رہے کہ اس موقع پر مسلمانوں کا ایک جم غفیر موجود تھا جس میں سیاسی سماجی مسلم رہنماء خصوصا محمد یونس صدر نشین بلدیہ محمد جہانگیر خواجہ کونسلر چندر شیکھرراؤ واراکین بلدیہ محمد تنویر صاحب ودیگر موجود تھے عبد الماجد صاحب محمد معیز احمد محمد وسیم محمد عنایت علی محمد معین محمد فصیح محمد مجاہد نے بہتر انتظامات کئے محکمہ بلدیہ ومحکمہ پولس کا بھی بڑا تعاون رہا۔۔۔۔
Comments
Post a Comment