پیراگراف - ماں - از قلم: رہبر تماپوری۔
پیراگراف - ماں -
از قلم: رہبر تماپوری۔
ماں کائنات کی وہ انمول ترین ہستی ہے، جو اپنی پاکیزہ دعاؤں سے انسان کا مقدر سنوارتی ہے۔ وہ اپنی بہترین تربیت کے ذریعے پوری نسلوں کی تقدیر بدلنے کی طاقت رکھتی ہے۔ ماں کی محبت بالکل بے غرض ہوتی ہے؛ یہ وہ پہلی اور بنیادی درسگاہ ہے، جہاں بچہ اخلاق، زبان، تہذیب اور اعتماد کے خوبصورت موتی چنتا ہے۔ آج کی باکردار ماں اگر اپنی قربانی، وقت اور شفقت کو ترجیح دے، تو وہ اپنے بچے کو معاشرے کا ایک بااعتماد، مخلص، نیک اور کامیاب انسان بنا سکتی ہے۔ سچ یہ ہے کہ ماں کا مقدس وجود کائنات کا سب سے عظیم اور انمول سرمایہ ہے۔
Comments
Post a Comment