بیگم قمر النساء کی طالبات نے تاریخ کو شکست دے کر نئی تاریخ رقم کی۔

شولاپور (نامہ نگار) پونے بورڈ کی جانب سے منعقد فروری مارچ 2026ء کے بارہویں بورڈ امتحان میں بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور کی دو ہونہار طالبات زویرہ عبدالرحیم قریشی و عائشہ پٹیل نے مضمون تاریخ میں 100 میں سے 100 نمبرات کے ساتھ ریاست مہاراشٹر میں مضمون تاریخ میں اول مقام حاصل کیا۔‌ واضح رہے کہ پٹیل سیدہ عائشہ نے 89.50 فی صد جبکہ زویرہ عبدالرحیم قریشی نے 79.67 فی صد مارکس حاصل کیے۔ طالبات کی اس کامیابی پر مدرسہ ہٰذا کی صدر مدرسہ محترمہ تحسینہ شیخ صاحبہ و جملہ اسٹاف نے خوشی کا اظہار کیا، انہیں مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان طالبات کو مدرسہ ہٰذا کی استانی میرن دکنی آپا اور استاذ محمد ابراہیم شاہ پورے سر کی رہنمائی حاصل ہوئی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔