برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن سیکنڈری اسکولس کی نمایاں کارکردگی۔


ممبئی (محمد اسلم) برہن ممبئی مہانگر پالیکا کے زیرِ اہتمام چلنے والے اردو میڈیم سیکنڈری اسکولوں نے تعلیمی سال میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ 45 اردو میڈیم اسکولوں میں سے 12 اسکولوں کا نتیجہ 100 فیصد رہا۔
اس سال کل 7 طلبہ ایسے رہے جنہوں نے 90 فیصد سے زائد نمبرات حاصل کر کے اسکول اور والدین کا نام روشن کیا۔ 
نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ:
اردو میڈیم کے ٹاپرز میں طالبات کی کارکردگی انتہائی نمایاں رہی۔ سرفہرست رہنے والے طلبہ کی تفصیل درج ذیل ہے:
  پہلی پوزیشن: ثمینہ خاتون عبدالکلام چودھری (امام واڑہ میونسپل سیکنڈری اسکول) – 94.20%
  دوسری پوزیشن: سیفہ رحمان خان (مالاڈ میونسپل سیکنڈری اسکول) – 92.60%
  تیسری پوزیشن: سمیہ پروین توقیر شیخ (شیخ مصری میونسپل اردو سیکنڈری اسکول) – 91.40%
  چوتھی پوزیشن: فیضانِ رضا محمد اکرام الدین (شاہ جی نگر میونسپل اردو سیکنڈری اسکول) – 91.20%
  پانچویں پوزیشن: شیخ زینب عبدالقادر (وکھرولی پارک سائٹ سیکنڈری اسکول) – 91.20%
  چھٹی پوزیشن: زویا نور شاہابت علی سید (چیمبور اسٹیشن میونسپل اردو سیکنڈری اسکول) – 90.40%
  ساتویں پوزیشن: زینب بانو وہاج الدین خان (شیخ مصری میونسپل اردو سیکنڈری اسکول) – 90.40%
محکمہ تعلیم کی اردو میڈیم کی بیٹ آفیسر محترمہ الماس افروز نے ان تمام کامیاب طلبہ، اساتذہ اور والدین کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اس موقع پر "تعلیم ہے روشنی مستقبل کی" کے عزم کو دہرایا گیا، جو ان اسکولوں کی کامیابی کا بنیادی محور ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔