اے ایس آئی افضل یوسف خان۔ ڈی جی پی ایوارڈ سے سرفراز


جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) مہاراشٹرا جلگاؤں پولیس کے محکمہ بینڈس میں اے ایس آئی کے عہدے پر فائز افضل خان یوسف خان کو سال رواں ٢٠٢٥ کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس(ڈی جی انسائگنا )کے اعزاز سے ضلع کے وزیر سرپرست گلاب راؤ پاٹل کے دست مبارک سے نوازا گیا ۔موصوف کم و بیش گزشتہ /٢٧/٢٥ برسوں سے محکمۂ پولیس میں خدمات انجام دے رہے ہیں اسکی برجستگی قوت فیصلہ بروقت ادائیگی فرائض چابکدستی نظم و ضبط ایمانداری مسلسل بے داغ خدمات ، جیسی خصوصیات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس اعلیٰ اعزاز سے نوازا گیا۔ ان دنوں وہ شعبہ بینڈس میں خدمات انجام دے رہے ہیں انہوں نے کلاسیکی موسیقی کی ریاضت اپنے زمانے کے استاد پولیس بینڈس ماسٹر مرحوم بننے خان کی زیر نگرانی کی ہے ایک ماہر کلاسیکل کلارنیٹ آرٹسٹ کے طور پر بھی اظہر خان اپنی شناخت کرتے ہیں موصوف عملی زندگی میں صوم و صلوٰۃ کے پابند تصوف کے علمبردار اور اپنے ہم پیشہ ساتھیوں کی بھی مثبت طریقے سے ذہن سازی کرتے ہیں ان کے والد ماجد مرحوم یوسف خان بھی خادم اولیاء کرام کی حیثیت سے جانے جاتے تھے ۔انہیں ملے اس اعزاز سے محکمہ پولیس، بینڈس شعبہ اور حلقہ احباب میں خوشی کا ماحول ہے اس موقع پر ضلع ایس پی ڈپٹی ایس پی ضلع کلیکٹر اور اعلیٰ افسران موجود تھے ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔