مسجد الحرام میں عازمین حج کے سوالوں کے جوابات دینے کے لیے “کلاؤڈ کمیونیکیشن سسٹم”


 کے این واصف :  عازمین کے پاس مناسک کی ادائیگی اور حج سے متعلق ذہن میں سوالات ابھرتے ہیں۔ اس سلسلے میں انتظامیہ نے معقول انتظام کئے ہیں۔ ادارہ امور حرمین میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے عازمین حج سے رابطے اور ان کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے “کلاؤڈ کمیونیکیشن سسٹم” کا آغاز کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق یہ اقدام ادارہ امور حرمین کی جانب سے ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے اور دینی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
ڈاکٹر السدیس نے بتایا کہ کلاؤڈ سسٹم ایک مربوط تکنیکی نظام ہے جس کے ذریعے موصول ہونے والی کالز خود کار طریقے سے شیوخ کے فون پر منتقل ہو جاتی ہے۔ اس سسٹم کے ذریعے وقت کی بچت ہوتی ہے اور مسجد الحرام میں ازدحام بھی نہیں ہوتا۔
 کلاؤڈ کمیونیکیشن سسٹم انتہائی جدید ہے جس کے ذریعے موصول ہونے والی کالز فوری اور درست طور پر متعلقہ ادارے یا شخص تک پہنچ جاتی ہے۔ ضرورت پڑنے پر مسجد الحرام میں سوالات کے جوابات دینے والے سیکشن میں بھی کال منتقل کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ٹیلی فونک رابطے کے لیے متعارف کیا جانے والا یہ نظام عمرہ زائرین اور عازمین حج کے لیے ہے تاکہ زائرین حرمین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔
کلاؤڈ کمیونیکیشن سسٹم کا یونیفائیڈ ٹال فری نمبر 8001222100 ہے جو 24 گھنٹے کی بنیاد پر کام کرتا ہے۔ اس نمبر پر کال کرکے اپنے مسئلے کو بیان اور ان کے جوابات حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔