اردو کی ترقی و بقاء کے لئے ہر اہل اردو اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے۔ ادارۂ ادب اسلامی فرسٹ لانسرز کی تقریب سے ممتاز دانشوروں کا خطاب۔
حیدرآباد ۔ (پریس نوٹ) ادارۂ ادب اسلامی فرسٹ لانسرکے زیر اہتمام اتوار کی شب ہل کریسٹ اپارٹمنٹ مراد نگر پر ادارے کی جانب سے ایک نثری و شعری نشست کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر خیر مقدم کرتے ہوئے صدر ادارۂ ادب اسلامی فرسٹ لانسر جناب نجیب احمد نجیب نے کہا کہ ایسی محفلیں اردو ادب کی بقاء و فروغ کی ضامن ہوتی ہیں۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مہمان نوازی کو ایمان کا جز قرار دیا اور فرمایا کہ مہمان کی آمد فیوض و برکات کا سر چشمہ ہوتی ہے۔ صدر محفل و معروف شاعر جناب رؤف خیر نے مہمان خصوصی جناب ندیم راعی پر تعارفی مضمون پیش کیا۔ مرادآباد سے تشریف لائے مہمان و افسانہ نگار ندیم راعی کو تہنیت پیش کرتے ہوئے نجیب احمد نجیب ان کی شال پوشی کی۔ مہمان خصوصی و معروف افسانہ نگار ندیم راعی صاحب نے بھی بھی افسانہ پیش کیا۔ ابتداء میں ابو نبیل خواجہ مسیح الدین نے افسانہ پیش کیا۔ شکیل حیدر کانپوری کی نعت مبارکہ سے شعری نشست کا آغاز ہوا۔ شعراء اکرام میں شاعر خلیج جناب جلیل نظامی، جناب سیف نظامی، جناب ارشد شرفی،جناب شکیل حیدر کانپوری، ڈاکٹر علیم خان فلکی، جناب ابو نبیل خواجہ مسیح الدین، جناب طاہر گلشن آبادی، جناب لطیف الدین لطیف، جناب افتخار عابد، جناب فیصل وارثی، جناب رفیق جگر، جناب ظہور ظہیر آبادی اور جناب نجیب احمد نجیب نے اپنے کلام سے نوازا۔ سینیر شاعر جناب رؤف خیر نے محفل کی صدارت فرمائی۔ صدر ادارۂ ادب اسلامی ٹولی چوکی جناب محمد ہاشم علی اس محفل کے کنوینر تھے۔ معتمد ادارہ عبدالاحد سہیل نے بھرپور تعاون دیا۔ ممتاز ادیب و مزاح نگار جناب عابد معز نے اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔ ممتاز ماہر تعلیم جناب نصیر الدین، سماجی جہد کار عبد الوارث، جناب محمد مظفر احمد، ڈاکٹر عمر بن حسن، جناب محسن جوہر،سراج الحسن، ساجد بیگ و دیگر معززین شریک محفل رہے۔ داعی محفل نجیب احمد نجیب کے ہدیہ تشکر پرمحفل کا اختتام عمل میں آیا۔
Comments
Post a Comment