فاروق سید صاحب کا انتقال : آہ !! ادب کی کہکشاں کا درخشاں ستارہ ٹوٹ گیا۔
دل کا علاقہ جتنا تھا، سنسان ہوگیا
تم کیا گئے کہ شہر یہ ویران ہوگیا
بچوں کے ادب اور صحافت کا ایک بڑا خسارہ ہے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
نہایت افسوس ناک اور دل دوز خبر...
بچوں کے ہر دلعزیز ماہنامہ گل بوٹے(ممبئی) کے بانی و مدیر، ممتاز صحافی اور ادیب محترم فاروق سید صاحب اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔
فاروق سید صاحب نے اپنی پوری زندگی بچوں کی ذہنی و اخلاقی تربیت اور اردو ادب کے فروغ کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ "گل بوٹے" صرف ایک رسالہ نہیں تھا، بلکہ انہوں نے اس کے ذریعے نسلوں کی آبیاری کی اور نئی نسلوں کو پڑھنا لکھنا سکھایا۔ وہ بچوں کے ادب کا ایک ایسا معتبر اور مخلص نام تھے جن کی جگہ ہمیشہ خالی رہے گی۔
اللہ تعالیٰ فاروق سید صاحب کی مغفرت فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے، ان کی علمی و ادبی خدمات کو قبول فرمائے اور تمام پسماندگان، قارئین اور ادب وصحافت سے وابستہ افراد کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ (آمین)
اس دکھ کی گھڑی میں ہم سب ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
Comments
Post a Comment