لَبَّیْكَ اللّٰهُمَّ لَبَّیْكَ، لَبَّیْكَ لَا شَرِیْكَ لَكَ لَبَّیْكَ - حاجیوں کا مبارک سفر۔۔ - سید فاروق احمد قادری۔
لَبَّیْكَ اللّٰهُمَّ لَبَّیْكَ، لَبَّیْكَ لَا شَرِیْكَ لَكَ لَبَّیْكَ -
حاجیوں کا مبارک سفر۔۔ -
سید فاروق احمد قادری۔
حاجیوں کا سفر
صرف ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کا نام نہیں،
بلکہ یہ روح سے رب تک پہنچنے کا مقدس سفر ہے۔
جب حاجی “لبیک اللّٰہم لبیک” کی صدائیں بلند کرتے ہیں،
تو فضا ایمان کی خوشبو سے مہک اٹھتی ہے۔
مکہ کی گلیاں، مدینہ کی فضائیں،
عرفات کی دعائیں اور منیٰ کی ساعتیں
دلوں کو سکون اور آنکھوں کو نور عطا کرتی ہیں۔
یہ وہ سفر ہے
جہاں بندہ اپنے رب کے سامنے جھک کر
اپنے گناہوں کی معافی مانگتا ہے
اور رحمتِ الٰہی سمیٹ کر واپس لوٹتا ہے۔
حاجیو!
جب آپ خانۂ کعبہ کے سامنے دعا کے لیے ہاتھ اٹھائیں،
تو ہمیں بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھنا۔
“جو اللہ کے گھر کی طرف چل پڑتے ہیں،
وہ خوش نصیب ہوتے ہیں…
Comments
Post a Comment