اردو کی بقاء کے لیئے صرف دعوے نہیں محنت کی ضرورت۔مہمان نوازی ایمان کا جز ہے - ادارۂ ادب اسلامی فرسٹ لانسرز کے ادبی اجلاس و مشاعرہ سے ممتاز دانشوروں کا خطاب۔


12/مئی۔ (راست) جناب ظہور ظہیرآبادی کی اطلاع کے بموجب ادارۂ ادب اسلامی فرسٹ لانسرز کے زیر اہتمام 10/مئی اتوار کی شب ہل کریسٹ اپارٹمنٹ مراد نگر حیدرآباد پر ادبی اجلاس و محفل شعر کا انعقاد عمل میں آیا۔اس موقع پر خیر مقدمی تقریر کرتے ہوئے صدر ادارۂ ادب اسلامی فرسٹ لانسرز نجیب احمد نجیب نے کہا کہ ایسی محفلیں اردو ادب کی بقاء و فروغ کی ضامن ہوتی ہیں۔ان شآءاللہ ہرماہ ادبی اجلاس و محفل شعر اور ہر سال ایک سالانہ کل ہند مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مہمان نوازی کو ایمان کا جز قرار دیا اور فرمایا کہ مہمان کی آمد فیوض و برکات کا سر چشمہ ہوتی ہیں۔صدر محفل ڈاکٹر رؤف خیر نے مہمان خصوصی جناب ندیم راعی مرادآباد(اتر پردیش) کا تعارف پیش کیا اور اپنا افسانہ سنایا۔مرادآباد سے تشریف لائے ممتاز مہمان افسانہ نگار جناب ندیم راعی کا خیر مقدم کیا گیا انہیں شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔مہمان افسانہ نگار جناب ندیم راعی نے بھی اپنی نثری تخلیق پیش کی۔جناب ابو نبیل خواجہ مسیح الدین نائب صدر ادارہ ادب اسلامی جنوبی ہند نے اپنا نثری شہ پارہ پیش کیا۔جناب نجیب احمد نجیب صدر ادارہ ادب اسلامی فرسٹ لانسرز نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ اس پروقار محفل کے انعقاد میں خادم اردو جناب ہاشم علی صدر ادارہ ادب اسلامی ٹولی چوکی، جناب ظہور ظہیرآبادی بانی و صدر بزم ظہور حیدرآباد اور جناب عبدالاحد سہیل معتمد ادارہ ادب اسلامی تلنگانہ کے بھر پور تعاون و محنت کی سرہانا کی گئی۔ممتاز شاعر شکیل حیدر کانپوری نے نعت رسول صلی اللہ علیہ و سلم کا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔مدعو شعرائےکرام میں شاعر خلیج جلیل نظامی،سیف نظامی،ارشد شرفی، شکیل حیدر کانپوری،ابو نبیل خواجہ مسیح الدین،طاہر گلشن آبادی،افتخار عابد،فیصل وارثی، رفیق جگر،ظہور ظہیر آبادی نےکلام سنایا۔درمیان میں طنز مزاح کے ممتاز شعراء ڈاکٹر علیم خان فلکی،لطیف الدین لطیف اور صاحب خانہ نجیب احمد نجیب نے اپنے کلام سے محفل کو زعفران زار بنایا۔سینئر شاعر ڈاکٹر رؤف خیر نے محفل کی صدارت فرمائی۔صدر ادارۂ ادب اسلامی ٹولی چوکی جناب محمد ہاشم علی اس محفل کے کنوینر اور کو آرڈینیٹر معتمد ادارہ ادب اسلامی تلنگانہ عبدالاحد سہیل تھے۔مہمان خصوصی ڈاکٹر معز ممتاز ادیب و مزاح نگار نے اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔‌ ممتاز ماہر تعلیم جناب نصیر الدین، سماجی جہد کار عبد الوارث، این آر آئی محمد مظفر احمد (ظہیرآباد)ڈاکٹر عمر بن حسن،ماہر ریاضی جناب محسن جوہر، رکن جماعت سراج الحسن، ساجد بیگ و دیگر معززین اس موقع پر موجود تھے۔تمام شرکاء کے لئے بہترین عشائیہ کا انتظام کیا گیا تھا۔اس پر وقار محفل کا اختتام صاحب خانہ نجیب احمد نجیب کے اظہار تشکر پر ہوا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔