رحمانی اردو ہائی اسکول کی شاندار کامیابی۔
پونہ (ارباز پٹھان) مسلم سماج پربودھن سنستھا کے زیرِ اہتمام رحمانی اردو ہائی اسکول، سید نگر، ہڈپسر، پونے نے امسال شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 97.00% رزلٹ درج کیا۔ اس کامیابی پر اسکول میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
اسکول کی نمایاں طالبات میں:
🥇 صفیہ انورپاشا آلند نے 89.60% نمبر حاصل کرکے اول مقام حاصل کیا۔
🥈 یاسمین فیاض شیخ نے 80.80% نمبر حاصل کرکے دوم مقام حاصل کیا۔
🥉 خدیجہ شمشیر سید نے 79.00% نمبر حاصل کرکے سوم مقام حاصل کیا۔
اس کامیابی پر اسکول کی پرنسپل محترمہ شہبانہ پٹھان نے تمام طلبہ، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی مسلسل محنت، والدین کے تعاون اور اساتذہ کی رہنمائی کی وجہ سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
اس شاندار کامیابی کے پیچھے محترمہ حسینہ منیار، محترمہ نسیم ہنورے، محترمہ شہبانہ صدیقی اور جناب ارباز خان پٹھان کی خصوصی محنت اور بہترین تدریسی رہنمائی شامل رہی، جنہوں نے طلبہ کو نہایت محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم دی۔
اس موقع پر سنستھا کی بانی
محترمہ اشرف ملا میڈم،
سیکریٹری، پریزیڈنٹ، ٹرسٹیز، پرنسپل، تمام اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی جانب سے طلبہ اور ان کے والد
Comments
Post a Comment