ظہیر آباد میں آئیٹا کا ماہانہ اجلاس تلنگانہ اسٹیٹ پرنٹ میڈیا سیکریٹری محمد معین الدین ودیگر کا خطاب۔


ظہیرآباد - 6/ مئی(نمائندہ) آئیٹا ظہیر آباد ڈویژن کا ماہانہ اجلاس کل شام اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیر آباد زیر نگرانی صدر مقامی محمد عمران احمد خان منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی اسٹیٹ پرنٹ میڈیا سیکریٹری محمد معین الدین نے گذشتہ ماہ حیدر آباد میں منعقدہ ریاستی کیڈر میٹ کی روداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیڈر میٹ بڑی منظم وموثر تھی جس میں اساتذہ لیڈرس کی تنظیم کے تئیں تربیت کیوں ضروری ہے اور اساتذہ جدید طریقہ تعلیم سے کیسے ہم آہنگ ہوں بہتر تربیت کیوں لازمی ہے بہترین مقررین کا انتخاب کیا گیا ریاستی ضلعی یونٹ کی سطح کی حکمت عملیاں بھی پیش کی گئیں اس اجلاس کا آغاز سنگاریڈی ضلع کے جنرل سیکریٹری خواجہ نظام الدین کی تلاوت وترجمانی سے ہوااور انھوں نے اس پروگرام کے موثر تاثرات بھ پیش کئے اسٹیٹ فینانس سیکریٹری سید اظہرالدین نے میقات رواں میں انجام دیئےگئے کاموں کو پیش کیا اوراردو کے فروغ کی رسم اجرا پوسٹر کا بھی ذکر کیا مقامی صدر نے اساتذہ سے نظم کی پابندی کرنے اور اپنی ذمہ داریوں کو دلچسپی سے ادا کرنے کی تلقین کی اس موقع پر نائب صدر محمد ضمیر الدین ارکان عاملہ محمد ارشاد نذیر شریف محمد یداللہ محمد محبوب ناظم ضلع جماعت اسلامی سنگاریڈی مغرب محمد ناظم الدین غوری امیر مقامی ظہیرآبادنارتھ محمد قیصر غوری محمد محسن الدین ودیگر موجود تھے۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔