معروف ٹوسٹ ماسٹر سید ضیاء الرحمٰن (ڈی۔ ٹی۔ایم) کی ڈسٹرکٹ مقابلون میں شاندار کامیابی۔
کی این واصف : شخصیت سازی کے بین الاقوامی تنظیم “ٹوسٹ ماسٹرز کلب” کی حیدرآباد شاخ میں منعقد ڈسٹرکٹ مقابلوں میں حیدرآباد کے معروف ٹوسٹ ماسٹر سید ضیاءالرحمٰن (DTM) نے شاندار کامیابی حاصل کی۔
کلب کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق ضیاءالرحمٰن نے اس سالانہ مقابلوں میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے “جوبیلینس 26” کے ممتاز مزاحیہ تقریری مقابلے میں دوسرا مقام حاصل کیا۔ یہ سالانہ مقابلے ضلعی کانفرنس ڈسٹرکٹ 126 کے زیرِ اہتمام 23 اور 24 مئی 2026 کو حیدرآباد میں منعقد ہوئے تھے۔
موبلوں کا موضوع “ایک اسٹیج، ایک آواز، ایک ورثہ” تھا۔ جس میں تلنگانہ اور اطراف کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے بہترین مقررین (ٹوسٹ ماسٹرز) نے شرکت کی۔
“ویژن ٹوسٹ ماسٹرز کلب” کی نمائندگی کرتے ہوئے سید ضیاء الرحمٰن نے پانچ ڈویژنز کے ممتاز مقررین کے ساتھ مقابلہ کیا۔ جس میں فائنلسٹ مقررین کے نام اس طرح ہیں سنیل کمار، سید ضیاء الرحمٰن، گوپی کرشنا، راہول جین، شبھم پیٹکر۔ اور حتمی نتائج اس طرح رہے۔ پہلی پوزیشن راہول جین، دوسری پوزیشن سید ضیاء الرحمٰن اور تیسری پوزیشن گوپی کرشنا نے حاصل کی۔
تقریب کے بعد اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سید ضیاء الرحمٰن نے کہا “مقابلوں میں ہر اسٹیج ہمیں کچھ نہ کچھ سبق سکھاتا ہے۔ میں اس اعزاز اور اُن تمام افراد کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس سفر میں میری حوصلہ افزائی کی۔ یہ کامیابی مجھے ابلاغ اور قیادت کے ذریعے لوگوں کو متاثر کرتے رہنے کا مزید حوصلہ دیتی ہے۔”
سید ضیاء الرحمٰن ایک ڈسٹنگوشڈ ٹوسٹ ماسٹر (DTM)، پروفیشنل ٹرینر، کلیدی مقرر (Keynote Speaker) اور شخصیت سازی کے پُرجوش داعی ہیں۔ وہ ٹوسٹ ماسٹرز انٹرنیشنل میں مسلسل نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں۔ “جوبیلینس 26” میں ان کی یہ کامیابی حیدرآباد میں عوامی خطابت اور قیادتی تربیت کے میدان میں ان کی ممتاز شناخت کو مزید مستحکم کرتی ہے۔ سید ضیاء الرحمٰن کو ان کی اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی گئی۔
واضح رہے کہ ضیاءالرحمٰن نے تین دہائیوں قبل سعودی عرب میں اپنے قیام کے دوران ٹوسٹ ماسٹرز کلب سے وابستہ ہوئے تھے اور یہین سے انھون نے فنِ خطابت میں مہارت حاصل کی اور آج وہ ایک کامیاب موٹیویشنل اسپیکر کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ ضیاء نے کوئی چار دہائیاں خلیجی ممالک میں گزاریں۔
واضح رہے کہ ٹوسٹ ماسٹرز کلب ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جس کا بنیادی مقصد شخصیت سازی ہے۔ اس کلب کی شاخین حیدرآباد سمیت دنیا کے ہر بڑے شہر میں قائم ہیں۔ ٹوسٹ ماسٹرز کلب کا ہیڈکواٹر امیریکہ میں قائم ہے۔
Comments
Post a Comment