سیول انجینئر محمد حمزہ اللہ صدیقی کے عقدِ مسعود، و ضیافتِ ولیمہ کی پُروقار تقریب۔
بیدر9/مئی (نامہ نگار) بہ فیض روحانی محدیثِ دکن حضرت حضرت سید عبداللہ شاہ نقشبندی قادری رحمۃ اللہ علیہ، ۔مولوی محمد کرامت اللہ صدیقی نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ کے نبیرہ، اور جناب مولوی محمد عطاء اللہ صدیقی نقشبندی امام جامع مسجد بیدر، ساکن پنسال تعلیم بیدر کے فرزند محمد حمزہ اللہ صدیقی سیول انجینئر کا عقدِ مسعود، جناب شیخ رشید چشتی نظامی سجادہ نشین درگاہ حضرت شیخ وزیر علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ بیدر کی دخترِ نیک اختر کے ساتھ بحسن و خوبی انجام پایا۔
محفلِ عقد ،۔اور پُرتکلف ضیافتِ ولیمہ کا اہتمام پٹیل پیالیس فنکشن ہال، بیدر میں کیا گیا، جہاں علماءِ کرام، مشائخِ عظام، معززینِ شہر، سیاسی و سماجی قائدین، رشتہ داروں، احباب اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کرتے ہوئے دلہا و دلہن کو مبارکباد پیش کی اور ان کی خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے دعائیں دیں۔
تقریب میں خصوصی طور پر سجادگانِ کرام، ائمہ مساجد، حفاظ و قراء، دانشوران، تاجر برادری، نوجوانانِ ملت اور شہر کے ممتاز سماجی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ محفل نہایت خوشگوار، روحانی اور پُروقار ماحول میں منعقد ہوئی، جبکہ مہمانوں کی تواضع شاندار انداز میں کی گئی۔
آخر میں بزرگوں اور علماءِ کرام نے دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ اس جوڑے کو محبت، خوشحالی، دین داری اور کامیابیوں سے بھرپور زندگی عطا فرمائے۔
Comments
Post a Comment