ادبی تنظیم “عالمی اردو محور” کے زیر اہتمام ریاض میں محفلِ مشاعرہ۔
کے این واصف : ادب کی فعال تنظیم “عالمی اردو محور ریاض” کے زیر اہتمام 15 مئی 2026 بروز جمعہ ایک محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ محفل میزبان ڈیلائٹ رسٹورنٹ حی الوزارات (حارہ) میں رات 30-8 بجے منعقد ہوگی۔
شعرائے کرام جو اس محفل میں اپنا کلام پیش کرینگے ان میں ظفر محمود ظفر، افتخار راغب، سلیم کاوش، طاہر بلال، حسّان عارفی، پیر اسد کمال، سراج عالم زخمی، اوّل سنگرام پوری، منصور قاسمی، سعید اختر آعظمی، اکرم علی اکرم اور عبدالرحمان راشد شامل ہیں۔
منتظمین نے کہا ہے کہ محفل میں شرکت کے خواہشمند حضرات موبائیل 0537566711 یا 0556014210 پر رابطہ کرکے اپنا نام ضرور درج کروائین اور اپنی نشست محفوظ کروائین۔
Comments
Post a Comment