اردو میڈیم سرکاری مدارس اور کالجس کے علاوہ دینی مدارس کے طلبہ و طالبات کے والدین کو قربانی کا گوشت دینے کی اپیل۔
حیدرآباد 27 مئی (محمد حسام الدین ریاض) ایسے رشتہ دار،پڑوسی اور دوست احباب جن کے پاس قربانی ہو رہی ہے ان کو قربانی کا گوشت دینے کے بجائے جن غریب رشتہ داروں،پڑوسیوں کے پاس قربانی نہیں ہو رہی ہے ان کو اورخاص طور پر اردو میڈیم سرکاری مدارس اور کالجس میں پڑھنے والے طلبہ و طالبات اور دینی مدارس میں پڑھنے والے طلبہ و طالبات کے والدین میں قربانی کا گوشت تقسیم کریں کیونکہ ان ہی کے بچوں کی وجہ سے آج اردو زبان زندہ اور تابندہ ہے اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے سرپرست معاشی طور پر کمزور ہوتے ہیں اور قربانی کے گوشت کے اولین مستحقین میں شامل ہیں
یہ نہ سمجھیں کہ اردو میڈیم مدارس کے طلبہ و طالبات کے والدین کہاں ملیں گے
تھوڑی سی دلچسپی لیں تحقیق کریں اور پھر تلاش کر کے ان تک گوشت پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کریں مستحقین تک آپ کی قربانی کا گوشت بھی پہنچے گا اور اردو زبان کو زیادہ سے زیادہ تقویت بھی ملے گی
آپ کو یہ بات مناسب لگے تو دوسروں تک بھی پہنچائیں۔
Comments
Post a Comment