انتقال پُرملال


انتقال پُرملال
بیدر، یکم مئی (نامہ نگارمحمدعبداصمد منجووالا): یہ خبر نہایت ہی رنج و غم کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ اہلیہ محترمہ جناب سید ناظر علی صاحب مرحوم، ساکن نور خان تعلیم بیدر، کا آج بروز جمعہ یکم مئی بعد نمازِ مغرب انتقال ہو گیا۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ بروز ہفتہ 2 مئی کو بعد نمازِ ظہر جامع مسجد بیدر میں ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین احاطہ قبرستان درگاہ حضرت ملتانی بادشاہ رحمۃ اللہ علیہ، درگاہ پورہ بیدر میں عمل میں آئے گی۔ مرحومہ کے فرزند جناب سید مقصود علی، صدر ڈسٹرکٹ پبلک ورکس ایسوسی ایشن بیدر و سکریٹری ڈسٹرکٹ آٹو ٹرالی یونین بیدر نے تمام متعلقین،دوست احباب سے نمازِ جنازہ میں شرکت اور دعائے مغفرت کی گزارش کی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔