شیخ سلیم معظم درس و تدریس سے سبکدوش - وہ جس کے سوز نفس سے بجھے چراغ جلے۔


پوئی ممبئی : (عبدالرحمن یوسف) پاس پولی بی ایم سی  اسکول پوئی ممبئی  کے مدرس شیخ سلیم معظم صاحب کی سبکدوشی کی تقریب ٣٠/ اپریل ٢٠٢٦ ء کو اسکول ہذا کے ہال میں صبح دس بجے آغاز ہوا ۔ صابر مصطفیٰ آبادی نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا سے پروگرام کا آغاز کیا ،طالبات نے نعمت ، حمد اور تعریف میں گیت گائیں ،مراٹھی میڈیم کی طالبات اور ان کے استاد نے موسیقی کے ساتھ مترنم آواز میں استقبالیہ گیت پیش کیے ۔بعد اس کے صدر کا انتخاب عمل میں آیا اور مہمانوں کی گل پوشی اور تعارف ہوا ۔صدر نشین سابق صدر مدرس سلیم محمد شیخ کی اجازت سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز عمل میں آیا ۔ مجلس میں تشریف فرما مہمانان نے رونق مجلس شیخ سلیم معظم کے تعلق سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موصوف نے طلبہ کے ساتھ ہی ساتھ اپنے ہم وطنوں کی تعلیمی ،مالی ، جسمانی ، بے لوث قربانیوں سے آبیاری کی ۔ان کے اپنے فرائض نے شیخ سلیم کو جہدوجہد ، ہمیشہ حوصلوں میں تازگی دیکھی گئی ۔ان کی شخصیت جانفشانی موجودہ دور میں مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ان کے آبائی شہر مصطفیٰ آباد (چوپڑا ،خاندش ) سے تشریف لائے دوست و احباب نے ان کے ساتھ گزارے أیام کو یاد کیے ۔انھوں نے کہا کہ معاشی حالات انتہائی کمزور ہونے کے باوجود موصوف نے تعلیم کو کسی نہ کسی طرح جاری رکھا اور گریجویشن مکمل کرنے کے بعد بی ایڈ کرنے کے بعد ذریعہ معاش کی تلاش میں بھیونڈی شہر میں ایک سال اسلامیہ اردؤ اسکول میں درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ رہے کر ممبئی کی بی ایم سی اسکول پوئی میں بطور استاد تقرر ہوا ۔بعد اذاں شیخ سلیم معظم کی خدمت میں مہمانان نے تحفہ و تحائف کے ذریعہ اپنے دلی جذبات پیش کیے ۔آخر میں بزم رونق شیخ سلیم معظم نے مختصر مگر جامع انداز میں کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنی مرضی اور کسی کے دباؤ میں کام نہیں کیا ۔اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے عزتِ کے ساتھ مجھے اپنے فرائض سے سبکدوش کیا ۔اور عزتِ و احترام کے قابل بنایا ۔راقم الحروف نے شیخ سلیم معظم کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا کہ اساتذہ ، افسران ایس آئی آر،مردم شماری اور اسکول کا آخری دن ہونے کے باوجود مختصر وقت نکال کر مجلس میں اپنی موجود رہے کر نیک خواہشات اور مستقبل کے لیے دعاؤں سے نوازا۔ اسی طرح ،پوئی علاقے کی معزز شخصیات موجود رہی ۔ اس مجلسِ کو تاریخی دن بنانے کے گواہان میں صدرِ مجلس سابق صدرِ مدرس سلیم محمد شیخ، کاظم ملک کیریئر کونسلر، ادیب سلیم شیخ لعل،آئیڈیل ایجوکیشنل ممونٹ کے روحِ رواں سابق مدرس امین سر ،اخلاق شیخ کیریئر کونسلر،صدرِ مدرس اینگلو اردو ہائی اسکول اڑاود محمود نظر، اساتذہ کے نوجوان رہنما اقبال تڑوی، مخلص دوست سراج دانش صاحب ،مخلص دوست محمد خان صاحب ،عبداللہ خان خاکہ نگار ،ساجد شاہ اور عبدالقیوم سر بیٹ لیول آفیسر،شاہ فیصل مرولوی ،سابق مدرس مقدر بیگ مرزا، سبکدوش معلّم عبدالرحمان و عارف سر اور دیگر معزر مہمانِ گرامی و دوست احباب۔تقریب میں مدعو کیا یاسمین یونس سید صاحبہ (انچارج  و اسٹاف  بی ایم سی اسکول پوئی ممبئی )نظامت کے فرائض صابر مصطفیٰ آبادی کے ذریعے ادا کی گئی

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔