اپنے باطنی تکبر کی قربانی دیں : نگر دیولا میں عید الاضحیٰ عقیدت، احترام اور پُر امن ماحول میں منائی گئی.
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) ضلع جلگاؤں کے نگردیولہ شہر میں عید الاضحی انتہائی روحانیت عقیدت کے ساتھ منائی گئی اس موقع پر خطیب و امام حضرت آل رسول نے فرمایا "اگر آپ واقعی قربانی دینا چاہتے ہیں، تو سب سے پہلے اپنے باطن میں بیٹھے تکبر غرور ،غصے، لالچ اور جہالت کی قربانی دیں۔ آج کا دن صرف جانوروں کی قربانی دینے کا نہیں ہے، بلکہ اللہ کی راہ میں اپنی ہر پسندیدہ چیز کو حق کے راستے پر قربان کرنے کی یاد دلاتا ہے "۔ اس موقع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے حضرت خطیب و امام نے سماج کی رہنمائی فرمائیں۔ انہوں نے آگے کہا کہ، "اگر اللہ نے آپ کو صاحبِ حیثیت بنایا ہے، تو دولت کی ہوس کو چھوڑ کر یتیموں، بیواؤں، غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے آگے آئیں، یہی عید الاضحیٰ کا اصل پیغام ہے۔ "اس موقع پر ملک کی ترقی اور عالمی امن کے لیے بھی دعائیں کی گئیں نمازِ عید ادا کرنے کے بعد سبھی نے اللہ کا شکر ادا کیا اور 'تکبیر' کا ورد کیا۔ حضرت نے اس موقع پر خصوصی دعا کروائی۔ اس میں بھارت اور پوری دنیا میں امن و امان قائم ہونے، ملک کی ترقی، دنیا میں جاری جنگوں کے خاتمے اور عالمی بھائی چارے کو مضبوط کرنے کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ مذہبی پیغام کے ساتھ ساتھ امام صاحب نے شہریوں سے قومی اور ریاستی سطح پر جاری مہمات میں تعاون کرنے کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر جاری مردم شماری (Census) کے کام میں ہر ممکن مدد کریں، ساتھ ہی آنے والی 30 جون سے ریاستِ مہاراشٹرا میں شروع ہونے والے ایس۔آئی۔آر (SIR) کے کاموں میں بھی ہر شخص انتظامیہ کا پورا ساتھ دے۔ اس موقع پر مولانا جمشید رضا، مولانا اشتیاق رضا، پولیس سب انسپکٹر گنگے، جامع مسجد کے چیئرمین نور بیگ، غریب نواز فاؤنڈیشن کے صدر شیخ افروز رحیم، شکشک سینا تعلقہ اقلیتی صدر جاوید رحیم، رحیم بھائی میاں، وسیم پٹوے، مشتاق خان، سید عمران علی، غنی سیٹھ، انو ممبر، زبیر خان، صادق باغبان، احتشام شیخ، وسیم شیخ، جاوید شاہ سمیت علاقے کے دیگر معززین بڑی تعداد میں موجود تھے۔
Comments
Post a Comment