منقبت ابراہیم سمرقندی (رح) کی شانِ مبارک میں۔"١٢٢٦ ویں عرس مبارک کے موقع پر" ازقلم : صوفی حکیم حضرت عثمان جوہری۔


منقبت ابراہیم سمرقندی (رح) کی شانِ مبارک میں۔
"١٢٢٦ ویں عرس مبارک کے موقع پر"  
ازقلم : صوفی حکیم حضرت عثمان جوہری۔

بیعت طریق یزداں غمخوار سمرقندی
جونر کی اس زمیں پر اظہار سمرقندی

مولا علی کے فرزند ہے کاظمی گھرانہ
نسلِ امامِ جعفر ہے دین کا خزانہ
عزمِ خطیب و ملت جونر بنا ٹھکانہ

تعلیمِ علمِ عرفاں سردار سمرقندی
جونر کی اس زمیں پر اظہار سمرقندی

شہدائے ظل منن ہیں یہ کربلا کے گوہر
اسلام کے چمن ہیں وہ شمس نور اختر
یہ صاحب نسب ہیں دلگیر عزم جوہر

یہ مخزن ِ کفالت معمار سمر قندی
جونر کی اس زمیں پر اظہار سمرقندی

قطرے میں آگیا ہے فیض علوم دریا 
رحمت کا در کھلا ہے پاتے ہیں لوگ صدقہ 
صدیوں سے ہے ولایت غوث قطب کا ترکہ 

ساحل امینِ امت پتوار سمرقندی
جونر کی اس زمیں پر اظہار سمرقندی

دینِ نبی کے داعی احکامِ معرفت میں
ہیں ایسے وہ معلم قرآں کی تربیت میں
مجذوبیت و سالک رہتے تھے کیفیت میں

راتوں میں ذکر پڑھتے بیدار سمرقندی
جونر کی اس زمیں پر اظہار سمرقندی

کیا کیا بیاں کریں ہم اوصاف زندگی کے
حسن و جمال پیہم پیکر وہ عاجزی کے 
کیا تھی رموز و حرکت کیا طرز بندگی کے

کیا مرتبہ ہے عالی حق دار سمرقندی
جونر کی اس زمیں پر اظہار سمرقندی

جونر میں آج دیکھو! اک بھیڑ سی لگی ہے
مدنی عمر کے در پر دنیا جھکی پری ہے
پھیلا ہے نور ہر سو روشن گلی گلی ہے

وہ ذکر وہ وظیفے شہکار سمرقندی
جونر کی اس زمیں پر اظہار سمرقندی

مریخ یوم قعدہ عرس مبارکہ من
قندیلِ نورِ عرفاں اہلِ قریش مدفن
یہ سلسلہ ہے نوری ہو تاابد یہ روشن

عثمان سیکھ لینا افکار سمرقندی
جونر کی اس زمیں پر اظہار سمرقندی

ازقلم : عثمان جوہری، 
جلگاؤں مہاراشٹر۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔