ناندورہ سے ۲۸ حجاج اکرام سفر حج کے لیے روانہ۔
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) بلڈھانہ ضلع کا نیم شہر ناندورہ سے اس سال طواف کعبہ و زیارت رسول ﷺ کی سعادت پانے والے زایرین حجاج اکرام کے سفر کا آغاز پیش در پیش سلسلہ شروع ہو چکا ہے پہلی مرتبہ شہر سے اتنی تعداد میں زایرین حجاج کی روانگی کا شرف حاصل ہوا ہے اسی باسعادت و خوشی کے موقع کو مدنظر رکھتے ہوئے ناندورہ شہر کی سماجی و سیاسی خدمات انجام دینے والی شخصیت الحاج مزمل علی خان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہر کے تمام زایرین حجاج اکرام کے گھر گھر جا کر گل پوشی کی اور انھیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ملک و دنیا میں امن و امان اور خوش حالی کے لیے دعاوں کی درخواست کی اور تمام زایرین کے لیے سفر حج کے لیے نیک خواہشات پیش کی۔
Comments
Post a Comment