مکہ مکرمہ میں وزیر حج رحیم خان کی محمد ریاض احمد اور مظفر علی سے ملاقات۔



بیدر،21مئی(نامہ نگار)حج 2026 کے موقع پر کرناٹک کے بلدی نظم و نسق اور حج کے وزیر جناب رحیم خان نے مکہ مکرمہ میں محمد ریاض احمد اور مظفر علی سے ملاقات کی۔اس موقع پر عازمینِ حج کو فراہم کی جانے والی سہولتوں،قیام وطعام اور دیگر انتظامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزیر حج جناب رحیم خان نے کہا کہ حکومتِ کرناٹک کی جانب سے عازمینِ حج کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی مسلسل کوشش کی جارہی ہے تاکہ حجاج کرام کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔محمد ریاض احمد اور مظفر علی نے جناب رحیم خان کا خیرمقدم کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ملاقات خوشگوار ماحول میں انجام پائی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔